رسائی کے لنکس

استنبول نائٹ کلب حملے کا منصوبہ ساز گرفتار


استغاثہ نے 22 برس کے اس شخص کو شناخت کرلیا ہے، جن کے نام کا مخفف ’اے ایس‘ ظاہر کیا گیا ہے؛ اور بتایا ہے کہ اُنھیں 12 فروری کو استنبول سے گرفتار کیا گیا۔ اُنھوں نے مبینہ طور پر نائٹ کلب کے حملہ آور عبدالقادر مشاریپوف کے لیے کرائے پر لیےگئے گھر کے لیز کے لیٹر پر دستخط کیے تھے

ترک سلامتی افواج نے منگل کے روز کہا ہے کہ اُنھوں نے ترک نژاد فرانسیسی شہری کو گرفتار کیا ہے، جنھوں نے مبینہ طور پر سالِ نو کے موقعے پر استنبول کے ایک نائٹ کلب پر بم حملہ کرنے والے کو مدد فراہم کی تھی، جس حملے میں 39 افراد ہلاک جب کہ 65 زخمی ہوئے تھے۔

استغاثہ نے 22 برس کے اس شخص کو شناخت کرلیا ہے، جن کے نام کا مخفف ’اے ایس‘ ظاہر کیا گیا ہے؛ اور بتایا ہے کہ اُنھیں 12 فروری کو استنبول سے گرفتار کیا گیا۔ اُنھوں نے مبینہ طور پر نائٹ کلب کے حملہ آور عبدالقادر مشاریپوف کے لیے کرائے پر لیےگئے گھر کے لیز کے لیٹر پر دستخط کیے تھے۔ مشاریپوف ازبک شہری ہیں۔ ترک حکام نے بتایا ہے کہ 9 دیگر مشتبہ افراد بھی زیر حراست ہیں، جِن سبھی کا تعلق داعش کے شدت پسند گروپ سے ہے۔

ترکی کے روزنامے، صباح نے بتایا ہے کہ مشتبہ شخص ترکی میں پیدا ہوا اور فرانس اور ترکی میں مقیم رہا ہے۔

اُن پر ایک دہشت گرد تنظیم سے منسلک ہونے کا الزام ہے۔ وکیل استغاثہ، سعدی ڈوگن نے ترک ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ’اے ایس‘ نے حملے کی منصوبہ بندی میں مدد فراہم کی۔

اخباری خبروں میں ہفتے کے روز عدالت میں دائر کردہ شہادت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ مشاریپوف یہ بات تسلیم کر چکا ہے کہ وہ داعش کا پیروکار ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اُنھوں نے عدالت کو بتایا کہ ’’بہتر ہوگا اگر اُنھیں سخت سزا دی جائے‘‘۔

XS
SM
MD
LG