رسائی کے لنکس

کرد باغیوں کے حملے میں 26 ترک فوجی ہلاک


کرد باغیوں کے حملے میں 26 ترک فوجی ہلاک
کرد باغیوں کے حملے میں 26 ترک فوجی ہلاک

عراق کے قریب ترکی کی سرحد پر کرد باغیوں نے حملہ کرکے 26 ترک فوجیوں کو ہلاک اور 16 کو زخمی کردیا۔ حالیہ برسوں میں یہ اپنی نوعیت کا سب سے زیادہ ہلاکت خیز حملہ تھا۔

ترکی کے حکام کا کہنا ہے کہ کردش ورکرز پارٹی کے باغیوں نے یہ حملہ جنوب مشرقی صوبے میں یوکسیکووا اور چوکورسا کے مضافات میں قائم کیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کی فوج نے کرد باغیوں کی تلاش میں عراقی سرحد میں داخل کر جوابی کارروائی کی اور جنگی جہازوں نے بھی اس میں حصہ لیا۔

ترکی کے صدر عبداللہ گل نے صحافیوں کو بتایا کہ حملوں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔

رواں ہفتوں میں کردش ورکزر پارٹی کی جانب سے ترکی کے خلاف حملوں میں تیزی آئی ہے جب کہ ترکی کی فوج شمالی عراق میں باغیوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر فضائی حملے کررہی ہے۔ رواں سال اگست میں سرحدی علاقوں میں ترکی کے فضائی حملوں کے نتیجے میں 160 کردش باغی مارے گئے۔

کرد باغیوں نے 1984 ء سے ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں خودمختاری کے لیے تحریک چلا رکھی ہے اور اس تنازع میں اب تک 40 ہزار افراد مارے جاچکے ہیں۔

ترکی سمیت امریکہ اور یورپی یونین نے کردش ورکرز پارٹی کو دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔

XS
SM
MD
LG