رسائی کے لنکس

اسرائیل کے جوہری ہتھیار مشرق وسطیٰ کے لیے خطرہ ہیں: ترک وزیر اعظم


اسرائیل کے جوہری ہتھیار مشرق وسطیٰ کے لیے خطرہ ہیں: ترک وزیر اعظم
اسرائیل کے جوہری ہتھیار مشرق وسطیٰ کے لیے خطرہ ہیں: ترک وزیر اعظم

ترک وزیر اعظم رجب طبیب اردوان نے کہاہے کہ اسرائیل اپنے جوہری ہتھیاروں کے سبب مشرق وسطیٰ کے ممالک کے لیے ایک خطرہ ہے۔

مسٹر اردوان نے یہ بات بدھ کےروز جنوبی افریقہ کے دورے کے موقع پر خارجہ پالیسی سے متعلق تقریر کے دوران کہی۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہودی ریاست کے بارے میں انہوں نے یہ دعویٰ کیوں کیا۔

اسرائیل نے کبھی بھی اس عمومی تصور کی تصدیق یا تردید نہیں کی کہ اس کے پاس جوہری ہتھیار موجود ہیں۔

ترکی اور اسرائیل کے تعلقات میں مسلسل بگاڑ پیدا ہورہا ہے۔

دونوں سابق اتحادیوں کے درمیان تعلقات میں خرابی کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب پچھلے سال غزہ کی اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے کی غرض سے جانے والے ایک ترک بحری امداد جہاز پر اسرائیلی کمانڈو حملے میں نو ترک ہلاک ہوگئے تھے اور اس واقعہ پر اسرائیل نے معذرت کرنے سے انکار کردیاتھا۔

اسرائیل کا کہناہے کہ اس کی فورسز پر امدادی کارکنوں نے حملہ کیا تھا اور انہوں نے اپنے دفاع میں گولی چلائی تھی۔

ترکی نے حال ہی میں اسرائیلی سفیر اور دوسرے اعلی ٰ سفارت کاروں کو اپنے ملک سے نکال دیا تھا اور اس ملک کے ساتھ فوجی تجارت اور تعاون معطل کردیا تھا۔

XS
SM
MD
LG