رسائی کے لنکس

ترکی: کردباغیوں کے خلاف عراق سے تعاون کی اپیل


ترک وزیر خارجہ احمد دواؤد اوغلو نے عراقی کردوں سے ان عسکریت پسندوں کے ساتھ لڑائی میں وسیع تر تعاون کی اپیل کی ہے جو عراق کے ساتھ لگنے والی ترک سرحد عبور کرکے کارروائی کرتے ہیں۔

مسٹر دواؤد اوغلو نےیہ بات جمعرات کےر وز انقرہ میں عراق کے شمالی کرد علاقے کے صدر مسعود بارزانی سے ملاقات کے بعد کہی ۔

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کی سرگرمیاں دونوں علاقوں کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے کی راہ میں ایک بڑا خطرہ ہیں۔

مسٹر بارزانی نے عراقی کرد اقلیت کی جانب سے مدد کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ کردوں کو ترکوں اور کردوں، دونوں کی ہلاکتوں پر دکھ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تشدد کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

یہ ملاقات پیرکے اس حملے کے بعد ہوئی ہے جس میں سات ترک فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ ترک عہدے دارروں کا کہنا ہے کہ ان فوجیوں کو کرد باغیوں نے ہلاک کیاتھا اور سات دوسرے فوجی جنوبی ترکی میں بحریہ کے ایک اڈے پر راکٹ حملے میں زخمی ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG