رسائی کے لنکس

تیونس: سابق صدر کے خلاف دوسرے مقدمہ کا آغاز


تیونس: سابق صدر کے خلاف دوسرے مقدمہ کا آغاز
تیونس: سابق صدر کے خلاف دوسرے مقدمہ کا آغاز

تیونس کی ایک عدالت میں سابق صدر زین العابدین بن علی کے خلاف منشیات اور اسلحہ کی اسمگلنگ کے الزامات کے تحت قائم مقدمہ کی کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔

پیر کے روز مقدمہ کی کارروائی کے دوران بن علی کے وکلاء نے یہ کہتے ہوئے سماعت کا بائیکاٹ کیا کہ ان کے موکل کے خلاف مقدمے کی کارروائی شفاف نہیں۔ تاہم وکلائے صفائی کے بائیکاٹ کے باوجود عدالت نے سماعت جاری رکھی۔

سابق صدر بن علی (فائل فوٹو)
سابق صدر بن علی (فائل فوٹو)

23 سالہ دور اقتدار کے خلاف تیونس میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے بعد رواں برس جنوری میں اقتدار چھوڑ کر سعودی عرب فرار ہوجانے والے سابق صدر کے خلاف یہ دوسرا مقدمہ ہے۔

اس سے قبل سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے اور دیگر الزامات کے تحت ایک تیونسی عدالت نے گزشتہ ماہ سابق صدر اور ان کی اہلیہ لیلیٰ طرابلسی کو ان کی غیر موجودگی میں 35، 35 برس قید کی سزا سنائی تھی۔ سابق حکمران جوڑے کے خلاف مذکورہ مقدمہ ان کے ایک محل سے برآمد ہونے والے جواہرات اور سرکاری رقوم کی بنیاد پر قائم کیا گیا تھا۔

سابق صدر نے اپنی سزا کی مذمت کرتے ہوئے اسے انصاف کے ساتھ مذاق قرار دیا ہے۔

XS
SM
MD
LG