رسائی کے لنکس

ایرانی قیادت ملاقات کی خواہاں ہے: صدر ٹرمپ


صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلسل اشارے دیتے رہے ہیں کہ وہ ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔ (فائل فوٹو)
صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلسل اشارے دیتے رہے ہیں کہ وہ ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔ (فائل فوٹو)

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اُنہیں یقین ہے کہ ایران کے رہنما اُن سے مذاکرات کے خواہاں ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں جمعرات کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ کوشش کر رہے ہیں کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وہ ایرانی ہم منصب کے ہمراہ سمٹ کا انعقاد کریں۔

انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ وہ بتانا چاہتے ہیں کہ 'ایران ملاقات کا خواہاں ہے۔'

صدر ٹرمپ کا بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے کہ جب ​نیویارک میں رواں ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس ہونے جارہا ہے جس میں دنیا بھر کے سربراہان مملکت شرکت کریں گے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلسل اشارے دیتے رہے ہیں کہ وہ ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔ تاہم امریکی صدر کی حالیہ پیشکش کے حوالے سے ایران کی طرف سے اب تک کوئی مثبت ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے حال ہی میں ایران سے متعلق سخت گیر مؤقف رکھنے والے اپنے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

جان بولٹن صدر ٹرمپ پر زور دیتے آئے تھے کہ مذاکرات کی بجائے خطے میں ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے شام میں فوج کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔

جان بولٹن کو عہدے سے ہٹانے پر ایرانی صدر حسن روحانی نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکہ جنگی جنون رکھنے والوں کو ہٹا کر ایران سے متعلق اپنی جارحانہ پالیسی بھی ترک کر دے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میخواں نے جی سیون اجلاس کے موقع پر کہا تھا کہ وہ امریکہ اور ایران کے صدور کے درمیان ملاقات کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کیا جاسکے۔

XS
SM
MD
LG