رسائی کے لنکس

ٹرمپ کا جی سیون اعلامیے کی توثیق سے انکار، ٹروڈو پر تنقید


امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترقی یافتہ ملکوں کے گروپ سیون اجلاس کے اعلامیے پر دستخط کرنے سے انکار کرتے ہوئے کینیڈا کے وزیراعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

گروپ سیون (جی سیون) کا سربراہی اجلاس دو روز تک کینیڈا میں جاری رہا۔ ہفتہ کو کینیڈا سے ایشیا کے لیے روانہ ہوتے ہوئے صدر ٹرمپ نے اپنے نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ اس اعلامیے پر دستخط نہ کریں۔

بعد ازاں ٹوئٹر پر صدر ٹرمپ نے کینیڈا کے وزیراعظم کی طرف سے اسٹیل اور ایلومینیم پر نئے امریکی درآمدی ٹیرف کو "ہتک" قرار دیے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "(ٹروڈو) بہت بددیانت اور کمزور ہیں۔ ہمارے ٹیرف دودھ کی مصنوعات پر ان کے 270 فیصد (ٹیکسز) کا ردعمل ہیں۔"

صدر کا کہنا تھا کہ "جسٹن کی نیوز کانفرنس میں غلط بیانی اور کینیڈا کی طرف سے امریکی کسانوں، کارکنوں اور کمپنیوں کے لیے بھاری ٹیرف وصول کرنے کے تناظر میں، میں نے اپنے نمائندے کو اعلامیے کی توثیق نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔"

اجلاس کے اختتام پر ٹروڈو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی ٹیرف کے ردعمل میں کینیڈا بھی امریکی مصنوعات پر ٹیکسز عائد کرنے کا کام یکم جولائی سے شروع کرے گا۔

"میں نے صدر (ٹرمپ) پر براہ راست یہ بات اجاگر کی کہ امریکہ کی طرف سے قابل ذکر ٹیرف کو کینیڈین آسان تصور نہیں کرتے۔ ہم نرم خو ہیں ہم توجیہ پسند ہیں لیکن ہمیں اس طرح سے دھکیلا نہیں جا سکتا۔"

کینیڈا کے وزیراعظم ٹروڈو نے اجلاس کے اختتام پر نیوز کانفرنس کی
کینیڈا کے وزیراعظم ٹروڈو نے اجلاس کے اختتام پر نیوز کانفرنس کی

برطانوی وزیراعظم تھریسا مے بھی ٹروڈو کی ہمنوا تھیں اور انھوں نے عزم ظاہر کی اکہ یورپی مصنوعات پر ٹیکسز کے ردعمل میں اقدام کریں گی۔

اجلاس کے اعلامیے میں تجارتی تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا تھا۔

اجلاس سے روانگی کے وقت ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ اور دیگر ممالک کے درمیان تجارت "شفاف" ہونی چاہیے۔

ان کے بقول امریکہ سے دہائیوں تک فائدہ اٹھایا جاتا رہا ہے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔

XS
SM
MD
LG