رسائی کے لنکس

ٹرمپ کا امریکہ کو متحد رکھنے کا وعدہ


نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کو متحد اور ایک عظیم ملک بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اپنی حلف برداری کی تقریب سے قبل ٹرمپ نے کہا کہ قوم جمعہ کو "وہ دیکھے گی جو بہت شاندار ہو گا، جب وہ امریکہ کی پینتالیسویں صدر کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔"

جمعرات کو واشنگٹن ڈی سی میں لنکن میموریل میں ہونے والے ایک کنسرٹ کے دوران اپنے مداحوں سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ انہیں اس بات کی کوئی پروا نہیں ہے کہ موسم "اچھا سہانا ہو گا، یا بہت زیادہ بارش ہو گی، لیکن جو کچھ امریکہ میں ہو رہا ہو گا اسے ساری دنیا دیکھے گی۔"

حلف برداری کے دن کے لیے ہلکی بارش اور شدید سردی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

سیئن سپائسر جو ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری ہوں گے، نے کہا کہ منتخب صدر کی طرف سے جمعہ کی دوپہر کیا جانے والا خطاب کے امریکہ کے بارے میں ان کے "ایک ذاتی تصور (کے بارے ) میں ہو گا۔"

سپائسر نے مزید کہا کہ ٹرمپ اپنے خطاب میں "درپیش چیلنجوں" کا ذکر کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ جمعہ کے دوپہر سے آئندہ چند دنوں کے دوران ٹرمپ "حقیقی تبدیلی کے ایجنڈے پر عمل درآمد کے لیے کئی احکامات پر دستخط کریں گے۔ سپائسر نے کہا کہ نو منتخب صدر اس بار ے میں غور کر رہے ہیں کہ کون سے معاملے کو پہلے دیکھیں گے اور ان کی ترتیب کیا ہو گی۔"

ان اقدامات کے تحت ٹرمپ سبکدوش ہونے والے صدر اوباما کی طرف سے کیے گئے کئی انتظامی اقدمات کو ختم کر سکتے ہیں۔

نو منتخب نائب صدر مائیک پینس نے کہا کہ وہ اور ٹرمپ "پہلے دن سے ہی امریکہ عوام کے لیے کام کرنے پر تیار ہیں"

XS
SM
MD
LG