رسائی کے لنکس

ٹرمپ اور مودی کا دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑنے کا عزم


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

سہیل انجم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دہشت گردی کے عالمی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر لڑنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

منگل کے روز نیویارک میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد جس میں 8 افراد ہلاک اور تقریباً ایک درجن زخمی ہو گئے تھے، مودی اور ٹرمپ میں فون پر بات ہوئی۔ بات چیت کے بعد وہائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم مودی نے صدر ٹرمپ سے فون پر بات کی اور ان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔ صدر ٹرمپ نے تعزیت قبول کی۔

نریندر مودی نے اس دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے ہلاک شدگان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی۔ وزیر اعظم مودی نے اس حملے کو نائن الیون کے بعد امریکہ پر ہونے والا سب سے خطرناک حملہ قرار دیا۔

دریں اثنا صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ گرین کارڈ لاٹری نظام کو ختم کر دیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ حملہ آور ازبک تارک وطن سیفولو سائپوو وزارت خارجہ کے اسی پروگرام کے تحت جس کا نام ڈائیورسٹی لاٹری پروگرام ہے، امریکہ میں داخل ہوا تھا۔

اہل کاروں کے مطابق اس کے بیان کی روشنی میں اس حملے کو اسلامک اسٹیٹ سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے

XS
SM
MD
LG