رسائی کے لنکس

ٹرمپ قصوروار نہیں ہیں: وکیل صفائی کا دعویٰ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل نے اتوار کو ان الزامات کے خلاف بھرپور دفاع کرنے کا عزم ظاہر کیا کہ ٹرمپ نے 2016 میں اپنے انتخاب کے امکانات کو بڑھانے کے لیے ایک پورن سٹارکو ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کی ادئیگی کی تھی تاکہ انہیں ایک دہائی پہلے سابق صدر کے ساتھ کسی تعلق کے دعوے کے بارے میں خاموش رکھا جا سکے۔

دفاع کے وکیل ٹیکوپینا نے سی این این کے شو "اسٹیٹ آف دی یونین"میں کہاکہ اداکارہ اسٹورمی ڈینیئلز کوادائیگی "ذاتی اخراجات سے کی گئی تھی انتخابی مہم کے اخراجات سے نہیں"۔

ٹرمپ ایک طویل عرصے سے اپنے اور پورن سٹار کے درمیا ن کوئی افیئر ہونے کےالزام کی تردید کرتے رہے ہیں لیکن 2016 کے انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کو شکست دینےسے پہلےانہوں نے رقوم کی ادئیگی کا اعترف کیا تھا۔

ٹرمپ پر فردِ جرم، امریکی اداروں کی مضبوطی کی عکاس ہے، تجزیہ کار
please wait

No media source currently available

0:00 0:05:25 0:00

ٹیکو پینا نے نیویارک کے ڈسٹرکٹ اٹارنی ایلوین بریگ پر ادائیگی کے سلسلے میں جمعرات کو گرینڈ جیوری کی جانب سےٹرمپ پر الزام عائد کرنے کے حوالے سے تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اگر ٹرمپ2024 میں صدر کے لیے انتخاب نہیں لڑ رہے ہوتے تو ان پر فرد جرم عائد نہیں کی جاتی۔"

ٹیکو پینا نے کہا کہ "ہم فخر کے ساتھ با آواز بلند کہیں گے کہ قصوروار نہیں ہیں" تاہم وکیل دفاع نے کہا کہ وہ فوری طور پر کیس کو خارج کرنےکی درخواست نہیں کریں گے۔بقول ان کے " یہ شو مین شپ ہوگی۔"

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ 25 مارچ 2023 کو ویسٹ پام بیچ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر واکو، ٹیکساس میں انتخابی ریلی کے لیے اپنے ہوائی جہاز میں سوار ہونےجارہے ہیں۔ اے پی فوٹو
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ 25 مارچ 2023 کو ویسٹ پام بیچ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر واکو، ٹیکساس میں انتخابی ریلی کے لیے اپنے ہوائی جہاز میں سوار ہونےجارہے ہیں۔ اے پی فوٹو

ٹیکو پینا نے سی این این کے پروگرام میں دعویٰ کیا کہ کیس کے بنیادی الزامات پر "کوئی قانون فٹ نہیں بیٹھتا"، انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وفاقی حکومت نے ٹرمپ کے خلاف الزامات عائد نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن بریگ نے جوایک ریاستی پراسیکیوٹرہیں، اس پر کارروائی کی۔

وکیل دفاع نے اس مقدمے میں ریاست کے اہم گواہ مائیکل کوہن پر بھی تنقید کی جو کسی وقت ٹرمپ کے ذاتی وکیل اور سیاسی فکسرتھے۔

ٹیکوپینا نے کوہن کو ، جنہوں نے پورن ایکڑیس کو ادائیگی کی تھی اور پھر ٹرمپ نے انہیں وہ رقم واپس کر دی تھی، ایک ایسے شخص سے تعبیر کیا جو ، "ایک ایساسزا یافتہ پیتھولوجیکل دروغ گو ہےجو ایک ہی کہانی کو (اسی طرح) دہرانے سے قاصر ہے۔"

کوہن کو ڈینیئلز کو رقوم کی ادائیگی کے سلسلے میں کئی جرائم کا مرتکب ٹھہرایا گیا تھا اور وہ ایک سال سے زیادہ قید کاٹ چکے ہیں۔

ٹیکو پینا نے کہا، "ایک ریاست کے وکیل استغاثہ نے کسی نہ کسی طرح اسے جرم بنانے کی کوشش کی ہے۔"

کوہن کے وکیل لینی ڈیوس نے بھی اتوار کوسی این این سے بات کی۔

ڈیوس نے کہا کہ کوہن نے اس مقدمے میں جرم کا اعتراف کرتے ہوئے، "ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے 10 سال تک جھوٹ بولا،" اور اب استغاثہ کو دستاویزات کا ایک بڑامجموعہ فراہم کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح پورن ایکٹرس کو ادائیگی ٹرمپ کی رضامندی سے ہوئی تھی اور جسے بعد میں کوہن کو لو ٹایا گیا۔

کوہن کو ادائیگیاں ٹرمپ کمپنی کے ریکارڈ پر کوہن کو قانونی فیس کی ادائیگی کے طور پر درج تھیں۔ لیکن امریکی خبروں کی تفصیل میں کہا گیا ہے کہ ادائیگی 2016 کے انتخابات سے پہلے کے ہفتوں میں ڈینیئلز کے افیئر کے الزامات کو خبروں سے دور رکھنے کے لیے تھی۔

ٹرمپ پر فردِ جرم: باقی مراحل کیا ہیں؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:52 0:00

وال اسٹریٹ جرنل نے پہلی بار 2018 کے اوائل میں" ہش منی"کی ادائیگی کی خبر دی تھی۔

کوہن کے خلاف لگائے گئے الزامات میں، حکومت نے کہا تھا کہ ڈینیئلز کو ادائیگی "فرد ایک" کی ہدایت پر کی گئی تھی، جس کے لیے حکومت نے تسلیم کیا کہ وہ ٹرمپ تھے۔

بہت سے ریپبلکن سیاست دانوں نےاس معاملے میں ٹرمپ کا ساتھ دیا ہے،اور ڈینیئلز کو دی جانے والی رقم کی ادائیگی کی تفصیلات پر بحث کر کے نہیں، بلکہ فردِ جرم عائد کرنے لیے ، بریگ کو ہدف بنا کر جو ایک ڈیمو کریٹ ہیں۔

ڈیموکریٹس نے عمومی طور پر کہا ہے کہ ٹرمپ کو بے قصور سمجھا جاتا ہے جب تک کہ وہ مجرم ثابت نہ ہو جائیں اوریہ کہ انہیں ان الزامات کا جواب عدالت میں دینا ہوگا۔

تاہم فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے کہا ہے کہ کچھ ریپبلکز، ایک ایسے سابق صدر کی جانب سےریپبلکن پارٹی کی نامزدگی کی کو شش پر ناخوش ہیں جن کا دو بار مواخذہ کیا گیا ہے اور جنہیں متعدد قانونی تحقیقات کا سامنا ہے۔

آرکنسا کے سابق گورنر اےسا ہچنسن نے، جنہوں نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ وہ ریپبلکن صدارتی امیدوار بننے کے لیےمقابلہ کر رہے ہیں، کھل کر ایسی حکمت عملی پر سوال اٹھایا اور ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ اس مقابلےے باہر ہو جائیں۔

ہچنسن نے کہا ، "مجھے لگتا ہے کہ یہ بہت زیادہ سائیڈ شو اور خلفشار ہے ، اور انہیں قانونی کاروائی پر توجہ دینے کا اہل ہونے کی ضرورت ہے۔"

"آفس ہمیشہ فرد سے زیادہ اہم ہوتا ہے۔"انہوں نے کہا۔

وی او اے نیوز کی اس رپورٹ میں کچھ معلومات اے ایف پی سے لی گئی ہیں۔

XS
SM
MD
LG