رسائی کے لنکس

خواجہ سرا اُمیدواروں کی انتخابی مہم کا بھرپور آغاز


پاکستان میں خواجہ سرا بھی 2018 کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند ہیں۔

خواجہ سرا نایاب نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 142 اوکاڑہ سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔

خواجہ سرا نایاب کا پاکستان کے قومی شناختی کارڈ کے مطابق نام محمد ارسلان ہے۔

نایاب کی جنس قومی شناختی کارڈ پر “ایکس” ہے۔

​خواجہ سرا نایاب پیشے کے اعتبار سے استاد ہیں، جنہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے بی ایس سی باٹنی کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔

خواجہ سرا نایاب الیکشن جیت کر قومی اسمبلی میں اپنی برادری کے حقوق کے لیے آواز اٹھانا چاہتی ہیں۔

Nayab
please wait
Embed

No media source currently available

0:00 0:00:39 0:00

​نایاب سمجھتی ہیں کہ کوئی بھی مرد یا خاتون ان کے مسائل کو نہ سمجھ سکتے ہیں اور نہ ہی ان کے مسائل کے حل کے لئے صحیح آواز اٹھا سکتے ہیں۔

خواجہ سرا نایاب کو ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں نے اپنا ٹکٹ جاری نہیں کیا۔

نایاب پاکستان تحریک انصاف گلا لئی گروپ کی ٹکٹ ہولڈر ہیں۔

خواجہ سرا نایاب کے مطابق جب وہ صوبہ پنجاب کے وسطی شہر اوکاڑہ میں اپنی الیکشن مہم کے لیے نکلتی ہیں تو لوگ اُن کا مذاق اڑاتے ہیں۔

پی ٹی آئی گلا لئی نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 24 جہلم سے لبنٰی لال کو بھی ٹکٹ جاری کیا ہے۔

پی ٹی آئی گلا لئی گروپ کی سربراہ عائشہ گلا لئی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے باون سے خواجہ سرا ندیم کشش جبکہ صوبہ خیبر پختونخواہ اسمبلی کے حلقہ پی کے چالیس ہری پور سے خواجہ سرا رانی کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو اکتیس سے بھی خواجہ سرا نیلی رانا انتخابات لڑنا چاہتی ہیں۔

Neeli
please wait
Embed

No media source currently available

0:00 0:00:11 0:00

XS
SM
MD
LG