رسائی کے لنکس

جیکب آباد ٹھل کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا، انجن تباہ، ڈرائیور زخمی


صوبہ بلوچستان کے شہر جیکب آباد کے علاقے ٹھل کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے سے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کاانجن تباہ ہوگیا ہے ۔ دھماکا منگل اور بدھ کی درمیان شب ہوا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد ریلوے ٹریک پر دھماکا خیز مواد رکھ کر فرار ہوگئے تھے۔ دھماکے میں ریل کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

واقعہ کے فوری بعد جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر امدادی کام شروع کردیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ریل کی بوگیاں دھماکے سے محفوظ رہیں۔ ریل کے تمام مسافر بھی خیریت سے ہیں۔
XS
SM
MD
LG