رسائی کے لنکس

ٹاپ 10 بالی ووڈ اسٹارز جو گانے میں کمال رکھتے ہیں


آج کے دور کے بہت سے فنکار بہت اچھی پلے بیک سنگنگ کرتے ہیں۔ ان میں سے کچھ فنکار تو ایسے ہیں جو باقاعدہ گلوکاری سے اچھے خاصے پیسے کما سکتے ہیں

کراچی ... اپنی فلموں کے گانے خود اپنی آواز میں گانے کا رواج بالی ووڈ فلموں میں بہت پرانا ہے۔ غالباً بولتی فلموں کے آغاز کے ساتھ ہی فلمی ایکٹرز نے گانے بھی خود ہی گانے شروع کردیئے تھے۔ مگر، بعد میں، پلے بیک سنگنگ کا رجحان اس تیزی سے آگے بڑھا کہ آج تک کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ البتہ، 80ء کے عشرے میں امیتابھ بچن نے دوبارہ گانوں میں اپنی آواز کا جادو جگا کر دوسرے فنکاروں کے لئے بھی ایک نیا ٹرینڈ تخلیق کردیا۔

آپ کو یہ سن کر شاید حیرانی ہو کہ آج کے دور کے بہت سے فنکار بہت اچھی پلے بیک سنگنگ کرتے ہیں۔ ان میں سے کچھ فنکار تو ایسے ہیں جو باقاعدہ گلوکاری سے اچھے خاصے پیسے کما سکتے ہیں۔

ان فنکاروں کی ایک اچھی بات یہ بھی ہے کہ وہ جتنے اچھے اداکار ہیں اتنے ہی اچھے گلوکار بھی ہیں۔ ’ایم ٹی وی‘ کی مرتب کردہ ایک رپورٹ میں ان ’ٹاپ ٹین‘ بالی ووڈ ایکٹرز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے جو اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کے فن سے بھی بخوبی واقف ہیں۔۔۔
مثلاً:

عالیہ بھٹ
عالیہ نے ناصرف خود کو اچھی اداکارہ ثابت کیا ہے بلکہ وہ اپنی آواز میں گانے بھی ریکارڈ کرا چکی ہیں۔ ۔۔اور وہ بھی آسکر ایوارڈز یافتہ موسیقار اے آر رحمٰن کے ساتھ۔ نو عمر عالیہ کے پاس سنگنگ اور ایکٹنگ دونوں میں بھرپور انداز سے کیرئیر بنانے کے سنہری مواقع موجود ہیں۔

امیتابھ بچن
امیت جی کی صلاحیتیں دیکھ کر عام آدمی حیرت میں پڑجاتا ہے۔ انہوں نے ایکٹنگ کی دنیا میں جو مثالیں قائم کیں وہ ان کے بعد آنے والوں کے لئے مشکل ترین سنگ میل ہیں۔ امیتابھ بچن ’باغبان‘، ’سلسلہ‘ اور ’کبھی خوشی کبھی غم‘ جیسی جدید دور کی فلموں میں گانے گا چکے ہیں، جبکہ سنہ 80ء کے عشرے کی کئی فلمیں بھی ان کے کریڈیٹ پر ہیں۔ اچھے اچھے فنکاروں کے لئے ان جیسی صلاحیتیں دکھانا مشکل ہو جاتا ہے۔

فرحان اختر
فرحان اختربھی غیرمعمولی صلاحیتیں رکھتے ہیں۔۔گانے میں بھی اور اداکاری میں بھی ۔۔انہیں ملکہ حاصل ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ وہ نہایت خوش اخلاق اور اسٹائلش بھی ہیں۔ انہوں نے بہت کم وقت میں بہت زیادہ نمایاں کارنامے انجام دیئے ہیں۔

پریانکا چوپڑا
بالی ووڈ ڈیوا پریانکا چوپڑا بلا کی حد تک گنگنانے کی شوقین ہیں۔ان کی سریلی آواز کوئی ایک بار سن لے تو بار بار سننے کی فرمائش کرتا ہے۔ ان کی آواز کا جادو جھٹلانا بہت مشکل ہے۔

ابھیشیک بچن
ابھیشیک کو اداکاری کا فن ورثے میں ملا۔ لیکن، وہ گانا گانے کا فن بھی آسانی سے سیکھ گئے۔ انہوں نے روشن سپی کی فلم ’بلف ماسٹر’ اور ’بول بچن‘ میں اپنی آواز کا جادو جگا یا۔

مادھوری ڈکشت
ایک عام رائے یہ ہے کہ مادھوری ڈکشت کی آواز میں ریکارڈ ہونے والا گانا ’کاہے چھیڑ‘ نہ ہوتا تو شاید ’دیوداس‘ کی پوزیشن مختلف ہوتی۔

عامر خان
عامر اداکاری میں مسٹر پرفیکشنسٹ کہلاتے ہیں اور اس پرفیکشن میں ان کے گائے ہوئے دو گانے ’آتی کیا کھنڈالا‘ (فلم: غلام) اور ’بم بم بولے‘ (فلم: تارے زمین پر) بھی شامل ہیں۔

شاہ رخ خان
شاہ رخ خان اپنی فلم ’جوش‘ کا مشہور گانا ’اپون بولا۔۔۔‘ گا چکے ہیں ۔ یہی نہیں بلکہ وہ ’جب تک ہے جہاں‘ کو بھی اپنی ’لے‘ اور ’سرتال‘ سے سجا چکے ہیں۔علاوہ ازیں ان کی آنے والی فلم ’ہیپی نیو ائیر‘ کا بھی ایک گانا آپ شاہ رخ خان کی آواز میں سنیں گے۔


ابھے دیول
ابھے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ڈانس نہیں کرسکتے ۔۔۔لیکن یہ حقیقت ہے کہ وہ بہت اچھا گا سکتے ہیں۔۔۔مکمل یقین کے لئے ان کی فلم ’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ دیکھ لیں۔

رہتک روشن
یونانی دیوتاوٴں جیسے حسن کے مالک کہے جانے والے رہتک روشن گانے کا فن بھی جانتے ہیں اور انہوں نے یہ ثابت کیا ہے فلم ’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ میں ابھے اور فرحان اختر کے ساتھ گانا گا کر۔
XS
SM
MD
LG