رسائی کے لنکس

نیوزی لینڈ: چور پولیس اسٹیشن سے 11 بندوقیں لے اڑا


کرائسٹ چرچ نیوزی لینڈ میں ہتھیاروں کا ایک اسٹور۔ فائل فوٹو
کرائسٹ چرچ نیوزی لینڈ میں ہتھیاروں کا ایک اسٹور۔ فائل فوٹو

نیوزی لینڈ میں ایک چور پولیس اسٹیشن سے 11 بندوقیں چرا کر فرار ہو گیا۔

جمعے کے روز پولیس نے بتایا کہ چرائی گئی کچھ بندوقیں وہ تھیں جو لوگوں نے کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں بڑے پیمانے پر قتل عام کے واقعے کے بعد پولیس اسٹیشن میں جمع کرائی تھیں۔

پولیس اس مشتبہ شخص کو تلاش کر رہی ہے جسے ایک عہدے دار نے شمالی پلمرسٹن کے پولیس اسٹیشن کے احاطے سے فرار ہوتے ہوئے دیکھا تھا۔

یہ شہر شمالی آئس لینڈ میں واقع ہے۔

بعد ازاں پولیس کو وہ گاڑی مل گئی جس میں مشکوک شخص فرار ہوا تھا۔

سینٹرل ڈسٹرکٹ کمانڈر انسپکٹر سارا سٹورٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعرات کے روز ہونے والے واقعہ میں ایک سٹور روم سے 11 ہتھیار چرائے گئے جن کے متعلق فی الحال معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چرائے گئے ہتھیار پولیس کے نہیں تھے، بلکہ یہ وہ ہتھیار تھے جو پولیس کے پاس ظاہر کرنے کے لیے لائے تھے یا انہیں تلفی کے لیے پولیس کے سپرد کیا گیا تھا۔

کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں ایک مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ میں 50 نمازیوں کی ہلاکت کے بعد نیوزی لینڈ کی حکومت نے ہتھیار رکھنے سے متعلق نئے سخت ترین قوانین نافذ کر دیے ہیں جس کے نتیجے میں لوگ اپنے خودکار اور نیم خود کار ہتھیار پولیس کے پاس جمع کروا رہے ہیں۔

اپنے ہتھیار مقامی پولیس اسٹیشن میں جمع کرانے کے لیے عوام کے پاس 30 ستمبر تک کی مہلت ہے، لیکن ہزاروں افراد پہلے ہی اپنے آتشیں ہتھیار پولیس کے حوالے کر چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG