رسائی کے لنکس

بڑے سینما گھر بڑے اداکاروں کی بڑی فلم سے محروم


The Irishman Film
The Irishman Film

بڑے اداکاروں کی فلمیں عام طور پر زیادہ اور بڑے سینما گھروں میں پیش کی جاتی ہیں۔ لیکن ہالی ووڈ کی فلم آئرش مین کی سوپر اسٹار کاسٹ ہونے کے باوجود فقط چند سینما گھروں میں نمائش کی جا رہی ہے۔

گینگسٹر فلمیں بنانے کے لیے معروف ڈائریکٹر، مارٹن اسکورسیسی کی نئی کاوش آئرش مین میں الپچینو، رابرٹ ڈی نیرو اور جو پیشی جیسے بڑے اداکاروں نے کام کیا ہے۔ الپچینو اور رابرٹ ڈی نیرو نے ہالی ووڈ کی مقبول ترین فلم گاڈفادر میں اہم کردار کیے تھے۔

مارٹن اسکورسیسی ماضی میں ٹیکسی ڈرائیور، ریجنگ بل، گڈ فیلاز اور دا ڈیپارٹڈ جیسی فلمیں بنا کر داد وصول کر چکے ہیں۔ دی ڈیپارٹڈ کے لیے انھیں بہترین ڈائریکٹر کے آسکر ایوارڈ سے نواز گیا تھا۔

آئرش مین کی کہانی چارلس برینٹ کے ناول آئی ہر ڈیو پینٹ ہاؤس پر مبنی ہے اور اسے نیٹ فلکس نے پروڈیوس کیا ہے۔ اسٹریمنگ سروس یہ فلم اپنے صارفین کے لیے 27 نومبر کو پیش کرے گی۔

اس سے پہلے ’نیٹ فلکس‘ اور امریکا میں سینما گھروں کے بڑے سلسلے، ’اے ایم سی‘ نے آئرش مین کی ریلیز کے لیے بات چیت کی۔ لیکن، معاہدہ نہ ہو سکا۔ اس کے بعد، اس فلم کو یکم نومبر کو لاس اینجلس کے پانچ اور نیویارک کے تین سینما گھروں میں پیش کیا گیا۔ اس وقت بائیس تھیٹرز میں نمائش جاری ہے۔

آسکر ایوارڈ کے لیے صرف ان فلموں پر غور کیا جاتا ہے جو سینما گھروں میں ریلیز کی جاتی ہیں۔

فلمی مبصرین کا کہنا ہے کہ نیٹ فلکس نے معاہدے کے لیے اے ایم ایس کی شرائط مسترد کرکے اور آسکر ایوارڈز کے لیے کوالیفائی نہ کرنے کے خطرے کو خاطر میں نہ لاکر، اس کھیل کے کھلاڑیوں کو چیلنج کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG