رسائی کے لنکس

انوکھا تھینکس گیونگ، جس میں ٹرکی مہمان خصوصي ہوتا ہے


تھینکس گوونگ پریڈ (فائل فوٹو)
تھینکس گوونگ پریڈ (فائل فوٹو)

اس تقریب میں کئی ٹرکی شامل تھے۔ دیگر مہمانوں کی موجودگی میں ان کی تواضع کٹے ہوئے پھلوں اور سبزیوں سے کی گئی جسے انہوں نے بڑے شوق سے کھایا۔

تھینکس گوونگ امریکہ کا ایک ایسا تہوار ہے جب خاندان کے افراد اور دوست احباب اکھٹے ہوتے ہیں اور ان نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہیں جو خدا نے انہیں عطا کیں ہیں۔

بہت سے امریکی اس تہوار پر کھانے کی ایک روایتی دعوت کا اہتمام کرتے ہیں جس میں سبز پھلیاں، شکرقندی اور بڑے سائز کا ایک ٹرکی شامل ہوتا ہے، جسے مختلف طریقوں سے روسٹ کرنے کے بعد مختلف چیزوں کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔

ٹرکی مرغ کی طرح کا ایک پرندہ ہے جو سائز میں اس سے کافی بڑا ہوتا ہے ۔

ریاست میری لینڈ کے علاقے پولز ول میں ایک ایسی جگہ ہے جہاں آپ کو بہت سے ٹرکی دکھائی دیں گے۔ لیکن وہاں انہیں پکایا اور کھایا نہیں جاتا بلکہ انہیں پالا جاتا ہے اور تھنیکس گوونگ کے تہوار کے لیے ان کی پرورش کی جاتی ہے۔ یہ جگہ جانوروں کی پناہ گاہ کے طور پر جانی جاتی ہے۔

حال ہی میں وہاں تھینکس گوونگ کی آمد سے پہلے یہ تہوار منایا گیا۔ اس موقع پر خوبصورت پروں والے ٹرکی مہمان خصوصي تھے۔ وہاں آنے والے لوگوں نے ٹرکی کے ساتھ مل کر خصوصي کھانا کھایا۔ جس میں بہت سی ڈشیں تھیں لیکن گوشت کی کوئی ڈش نہیں تھی۔

اس تقریب میں کئی ٹرکی شامل تھے۔ دیگر مہمانوں کی موجودگی میں ان کی تواضع کٹے ہوئے پھلوں اور سبزیوں سے کی گئی جسے انہوں نے بڑے شوق سے کھایا۔

ٹرکی کے ساتھ تھینکس گوونگ کی تقریب منانے کا سلسلہ یہاں 18 سال پہلے شروع ہوا تھا۔ اس کا آغاز ’ جانوروں کی پناہ گاہ‘کے بانی ٹیری اور ڈیو کومنگس نے کیا تھا۔

ٹیری کا کہنا ہے کہ اس پہلی تقریب میں ریکارڈ تعداد میں ایک ہزار لوگ شریک ہوئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے جانوروں کے لیے یہ پناہ گاہ 20 سال پہلے شروع کی تھی ۔ اس کا مقصد ان لوگوں کو ایک جگہ فراہم کرنا ہے جو تھینکس گوونگ کا تہوار کسی جانور کا خون بہائے اور اس کا گوشت کھائے بغیر منانا چاہتے ہیں۔

یہ فارم 174 ہیکٹر رقبے پر پھیلا ہو اہے ۔ اس میں ٹرکی کے ساتھ ساتھ 200 کے لگ بھگ دوسرے لا وارث جانور بھی موجود ہیں جن میں بکریاں، بھیڑیں ، اور بطخیں وغیرہ شامل ہیں۔

ٹیری کا کہنا تھا کہ یہاں آنے والے لوگ جانوروں کو پیار کرتے ہیں اور پیٹھے کدو سے ان کی تواضع کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG