رسائی کے لنکس

باپ نے بیٹی کو قتل کیا اور فیس بک پر لائیو نشر کیا


جیرانوچا تریراتانا اپنی بیٹی نتالی کے پاس کھڑی ہیں۔
جیرانوچا تریراتانا اپنی بیٹی نتالی کے پاس کھڑی ہیں۔

ووتیسن کی خودکشی کے منظر کو تو نشر نہیں کیا گیا لیکن اس کی لاش بیٹی کی لاش کے ساتھ ہی ملی تھی۔

تھائی لینڈ میں ایک باپ نے اپنی 11 ماہ کی بیٹی کو قتل کر کے خودکشی کرنے کی وڈیوز کو فیس بک پر براہ راست نشر کیا جسے فیس بک نے ایک "خوفناک" واقعہ قرار دیا ہے۔

تھائی پولیس نے منگل کو بتایا کہ یہ واقعہ ساحلی شہر پھوکٹ میں پیش آیا جہاں 21 سالہ باپ نے اپنی بیٹی کو پھندا لگا کر مارا۔

فیس بک صارفین کو اس واقعے کے 24 گھنٹے بعد تک اس وڈیو تک رسائی رہی جس کے بعد فیس بک نے اس وڈیوز کو ہٹا دیا۔

فیس بک کے ترجمان کی طرف سے وائس آف امریکہ کو ای میل کے ذریعے بتایا گیا کہ " یہ ایک خوفناک واقعہ ہے اور متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔۔۔بلاشبہ فیس بک پر اس طرح کی سرگرمیوں کی کوئی جگہ نہیں اور یہ فوٹیج اب ہٹا دی گئی ہے۔"

سماجی رابطوں کی اس ویب سائٹس پر قتل، خودکشی اور جنسی زیادتیوں کی وڈیوز شیئر کی جاتی رہی ہیں لیکن ان کی شرح بہت کم ہے۔

منگل کو ہی سویڈن کی ایک عدالت نے ان تین آدمیوں کو قید کی سزا سنائی جنہوں نے ایک خاتون سے جنسی زیادتی کی اور اسے فیس بک پر نشر کیا۔ رواں ماہ کے اوائل میں امریکہ میں ایک شخص نے 74 سالہ شخص کو قتل کرنے کی وڈیو جاری کی تھی۔ جب پولیس نے اس شخص کا پیچھا کیا تو اس نے خود کو گولی مار لی تھی۔

فیس بک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک زوکربرگ کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی وہ تمام ممکنہ اقدام کرے گی جس سے ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

تھائی لینڈ میں پیش آئے خوفناک واقعے کی فوٹیج میں دکھایا گیا تھا کہ ووتیسن وونگتالے اپنی بیٹی نیتالی کی گردن کے گرد رسی لیپٹ رہا ہے اور پھر اسے ایک بلند عمارت سے نیچے لٹکا دیتا ہے۔

اس معاملے کی چھان بین کرنے والے پولیس افسر جولیس سوانن کے مطابق ووتیسن کی خودکشی کے منظر کو تو نشر نہیں کیا گیا لیکن اس کی لاش بیٹی کی لاش کے ساتھ ہی ملی تھی۔

"ووتیسن کو یہ وہم تھا کہ اس کی بیوی اسے پیار نہیں کرتی اور اسے چھوڑ جائے گی۔"

ووتیسن کی بیوی جیرانوچا تریراتانا کا کہنا تھا کہ وہ دونوں ایک سال سے زائد عرصے ایک ساتھ رہے۔ ان کے بقول پہلے پہل یہ تعلق بہت اچھا رہا لیکن پھر ووتیسن مار پیٹ کرنے لگا اور بعض اوقات وہ تریراتانا کے پہلے شوہر سے ہونے والے پانچ سالہ بیٹے کو بھی تشدد کا نشانہ بناتا۔

XS
SM
MD
LG