رسائی کے لنکس

تھائی لینڈ میں مسلمان عسکریت پسند جنگی جرائم میں ملوث:رپورٹ


تھائی لینڈ میں مسلمان عسکریت پسند جنگی جرائم میں ملوث:رپورٹ
تھائی لینڈ میں مسلمان عسکریت پسند جنگی جرائم میں ملوث:رپورٹ

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ کے تین جنوبی صوبوں میں عسکریت پسندانہ مہم میں ملوث مسلمان باغیوں نے دانستہ طور پر شہر کی آبادی کو نشانہ بنا کر جنگی جرائم کا ارتکا ب کیا ہے۔

2004ء سے ان تین صوبوں یالا،پاتانی اور ناراتھیوت میں لگ بھگ پانچ ہزار لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔

تنظیم کی طرف سے منگل کو جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ، سرکاری اہلکاروں اور کسانوں سمیت تقریباً تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو بلا تفریق ان حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔

ان تینوں صوبوں میں اکثریت مالائی نسل کے مسلمانوں کی ہے جو کہ بدھ مت سے تعلق رکھنے والوں کے ملک تھائی لینڈ میں اقلیت شمار ہوتے ہیں۔

ایمنسٹی نے تھائی سکیورٹی فورسز پر بھی علاقے میں تشدد اور انسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں کا الزام لگایا ہے۔

XS
SM
MD
LG