واشنگٹن —
امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک طاقت ور طوفانی بگولے سے ہونے والی تباہی کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔
حکام کے مطابق طوفانی بگولے نے ٹیکساس کے شمال میں واقع قصبے گرین بری اور اس کے مضافاتی علاقے کو بدھ کی شام نشانہ بنایا۔ بگولے سے علاقے کی چار کائونٹیز میں زبردست تباہی ہوئی ہے جہاں کئی عمارتیں صفحہ ہستی سے مٹ گئی ہیں اور درخت جڑ سے اکھڑ گئےہیں۔
امریکہ کی 'نیشنل ویدر سروس' کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق علاقے کو 10 کے لگ بھگ بگولوں نے نشانہ بنایا۔
بگولوں سے سب سے زیادہ تباہی آٹھ ہزار کی آبادی والےقصبے گرین بری میں ہوئی ہے جہاں مقامی حکام کے مطابق چھ افراد ہلاک اور کم از کم 45 زخمی ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق علاقے سے اب بھی سات افراد لاپتہ ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
علاقے کے ایک پولیس افسرنے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ امدادی اہلکار اب بھی عمارتوں کے ملبے تلے دبے زخمی افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔
امریکی ویدر سروس نے ٹیکساس، ریاست آرکنساس کے بعض علاقوں اور شمالی لوزیانا میں مزید شدید طوفانوں کی پیش گوئی کی ہے جس کے نتیجے ان علاقوں میں طوفانی بگولے اٹھ سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ امریکہ کی ساحلی ریاستوں میں موسمِ سرما کے اختتام پر بگولوں کا جنم لینا معمول کی بات ہے جن کا سلسلہ مئی سے جولائی تک جاری رہتا ہے۔
سال 2011 امریکہ میں بگولوں کی تباہی کے اعتبار سے اس دہائی کا بدترین سال ثابت ہوا تھا جب ملک بھر میں 553 افراد ان کی نذر ہوگئے تھے۔