رسائی کے لنکس

فلپائن: جیل میں آگ لگنے سے 10 قیدی ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایک سرکاری ترجمان کا کہنا ہے دو سال کے دوران فلپائن کے لیٹی صوبے میں واقع اس جیل میں آتشزدگی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

حکام نے جمعے کو کہا ہے کہ وسطی فلپائن میں ایک انتہائی سکیورٹی والی جیل میں آگ لگنے سے 10 قیدی ہلاک ہو گئے ہیں۔ آگ سے جیل میں رہائشی عمارت بھی تباہ ہو گئی۔

ایک سرکاری ترجمان کا کہنا ہے دو سال کے دوران فلپائن کے لیٹی صوبے میں واقع اس جیل میں آتشزدگی کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

بیورو آف کریکشنز کی ترجمان رابرٹو اولاگر نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ آگ عمارت میں بجلی کے نظام میں نقائص کی وجہ سے لگی ہو جو 2013 کی آتشزدگی کے بعد تعمیر کی گئی تھی۔

’’یہ انتہائی سکیورٹی والی جیل تھی اور اس کے دروازوں کو تالے لگے ہوئے تھے۔ ہو سکتا ہے کہ جب اچانک آگ لگی ہو تو فوراً اس کے تالوں کو نہ کھولا جا سکا ہو۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ان کے پاس واقعے کی مزید تفصیلات موجود نہیں مگر منیلا سے ایک اعلیٰ عہدیدار واقعے کی تحقیقات کے لیے لیٹی روانہ ہو گیا ہے۔

فلپائن کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی موجود ہیں اور سہولیات ناکافی ہیں۔ بیورو آف کریکشنز کا کہنا ہے کہ اس جیل میں 500 قیدیوں کی گنجائش ہے مگر آگ لگنے سے پہلے اس میں 1,895 افراد قید تھے، جن میں سے 1,256 زیادہ سکیورٹی والی عمارت میں تھے۔

اپنی ویب سائٹ پر بیورو نے کہا کہ اس جیل کی سہولتیں دیگر جیلوں کی نسبت اکثر ’’کم میعاری‘‘ ہوتی تھیں۔

اولاگر نے کہا کہ آگ سے متاثر ہونے والے قیدیوں کو کم سکیورٹی والی عمارت میں رکھا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG