رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

طالبان امریکہ کے ساتھ تعلقات کی نئی شروعات چاہتے ہیں، ترجمان سہیل شاہین

سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ "ہم نئی شروعات چاہتے ہیں۔ اب یہ امریکہ پر منحصر ہے کہ وہ ہمارے ساتھ کام کرے گے یا نہیں۔ وہ افغانستان میں غربت کے خاتمے، تعلیم کے شعبے، اور افغانستان کے بنیادی ڈھانچے کو کھڑا کرنے میں مدد کرتا ہے یا نہیں۔

12:52 31.8.2021

افغانستان میں طالبان کا حکومتی سیٹ اپ کیسا ہو گا؟

افغانستان میں طالبان کا حکومتی سیٹ اپ کیسا ہو گا، ریاست کے امور میں طالبان کے امیر کا کتنا عمل دخل ہو گا، اس حکومت کا داخلہ اور خارجہ امور کو دیکھنے کا زاویہ کیا ہو گا؟ اس بارے میں جانتے ہیں سیکیورٹی امور کے ماہر کامران بخاری سے وائس آف امریکہ کی سارہ زمان کی گفتگو میں۔

افغانستان میں طالبان کا حکومتی سیٹ اپ کیسا ہو گا؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:06:03 0:00

12:36 31.8.2021

صدر بائیڈن کا قوم سے خطاب متوقع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی فوج کے افغانستان سے مکمل انخلا کے بعد صدر جو بائیڈن کا منگل کو قوم سے خطاب متوقع ہے۔

وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر بائیڈن امریکہ کی تاریخ کی طویل ترین جنگ کے اختتام سے متعلق قوم سے خطاب کا ارادہ رکھتے ہیں۔

صدر بائیڈن نے سیاسی مخالفین اور بعض اتحادیوں کی جانب سے شدید تنقید کے باوجود پیر کی شب جاری کردہ اپنے ایک بیان میں افغانستان سے انخلا کے لیے 31 اگست کی ڈیڈ لائن کا دفاع کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی فورسز کے جوائنٹ چیفس اور افغانستان میں موجود تمام کمانڈرز کی متفقہ رائے تھی کہ انخلا کے مشن کو منصوبے کے تحت مکمل کیا جائے۔

12:19 31.8.2021

افغانستان سے امریکہ کا انخلا اور طالبان کا جشن

امریکہ نے پیر کی شب افغانستان سے فوجی انخلا مکمل کر لیا ہے جس کے ساتھ ہی امریکہ کی طویل ترین جنگ کا بھی اختتام ہو گیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل فرینک میک کینزی نے کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فوج کے آخری دستے کی روانگی کا اعلان کیا۔ امریکی انخلا کے بعد طالبان نے ہوائی فائرنگ کر کے جشن منایا اور طالبان کی بدری فورس کے جنگجوؤں نے کابل ایئرپورٹ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

12:18 31.8.2021

جنرل میک کینزی کا افغانستان میں خدمات انجام دینے والوں کو خراجِ تحسین

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل فرینک میک کینزی افغانستان سے مکمل فوجی انخلا پر بریفنگ دے رہے ہیں۔
امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل فرینک میک کینزی افغانستان سے مکمل فوجی انخلا پر بریفنگ دے رہے ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل فرینک میک کینزی نے نیوز بریفنگ کے دوران افغانستان سے انخلا کے عمل کے مکمل ہونے کا اعلان کیا اور بتایا کہ کابل ایئرپورٹ سے امریکہ کے آخری طیارے نے واشنگٹن کے وقت کے مطابق سہ پہر تین بج کر 29 منٹ پر پرواز کی یعنی کابل میں آدھی رات سے ایک منٹ پہلے۔

جنرل میک کینزی نے افغان جنگ سے متعلق کہا کہ یہ وہ مشن تھا جس میں اسامہ بن لادن سمیت القاعدہ کے دیگر کئی افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس جنگ کے دوران دو ہزار 461 امریکی اہلکار اور شہری ہلاک ہوئے جب کہ 20 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے۔ انہوں نے افغانستان میں خدمات انجام دینے والے ہزاروں اہلکاروں اور شہریوں کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔

جنرل میک کینزی نے مزید کہا کہ افغانستان سے لوگوں کا انخلا امریکی کی فوجی تاریخ کا سب سے بڑا انخلا تھا جس کے دوران 79 ہزار سے زیادہ شہریوں کو کابل سے نکالا گیا جن میں چھ ہزار سے زیادہ امریکی شہری شامل تھے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG