امریکہ نے پیر کی شب افغانستان سے فوجی انخلا مکمل کر لیا ہے جس کے ساتھ ہی امریکہ کی طویل ترین جنگ کا بھی اختتام ہو گیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل فرینک میک کینزی نے کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فوج کے آخری دستے کی روانگی کا اعلان کیا۔ امریکی انخلا کے بعد طالبان نے ہوائی فائرنگ کر کے جشن منایا اور طالبان کی بدری فورس کے جنگجوؤں نے کابل ایئرپورٹ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
افغانستان سے امریکہ کا انخلا اور طالبان کا جشن

1
افغانستان سے امریکی فوج کے آخری رکن 82 ویں ایئر بورن ڈویژن کے کمانڈر میجر جنرل 'کرس ڈوناہو' سی17 کارگو طیارے میں سوار ہو رہے ہیں۔

2
امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل فرینک میک کینزی نے افغانستان سے فوجی انخلا مکمل ہونے کا اعلان کیا اور بتایا کہ کابل ایئرپورٹ سے آخری طیارے نے واشنگٹن کے وقت کے مطابق سہ پہر تین بج کر 29 منٹ پر پرواز کی۔

3
جنرل میک کینزی نے افغان جنگ سے متعلق کہا کہ یہ وہ مشن تھا جس میں اسامہ بن لادن سمیت القاعدہ کے دیگر کئی افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا گیا۔

4
امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کے مطابق افغان جنگ کے دوران دو ہزار 461 امریکی اہلکار اور شہری ہلاک جب کہ 20 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے۔