رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

طالبان امریکہ کے ساتھ تعلقات کی نئی شروعات چاہتے ہیں، ترجمان سہیل شاہین

سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ "ہم نئی شروعات چاہتے ہیں۔ اب یہ امریکہ پر منحصر ہے کہ وہ ہمارے ساتھ کام کرے گے یا نہیں۔ وہ افغانستان میں غربت کے خاتمے، تعلیم کے شعبے، اور افغانستان کے بنیادی ڈھانچے کو کھڑا کرنے میں مدد کرتا ہے یا نہیں۔

14:06 28.8.2021

جرمنی میں فوڈ ڈیلیوری کا کام کرنے والا سابق افغان وزیر

سید سادات جرمن شہر لائیپزیگ میں فوڈ ڈیلیوری کی ایک کمپنی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ دو سال قبل تک وہ افغان حکومت میں وزارت اطلاعات سے منسلک تھے۔ سید سادات کہتے ہیں کہ وہ پہلے بھی عوام کی خدمت کر رہے تھے اور اب بھی ایسا ہی کر رہے ہیں۔

جرمنی میں فوڈ ڈیلیوری کا کام کرنے والا افغان وزیر
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:24 0:00

14:05 28.8.2021

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا پاکستان کے وزیرِ خارجہ سے رابطہ

پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کو اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی کال موصول ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی موجودہ صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان جمعے کو ہونے والی گفتگو میں پاکستان کے وزیرِ خارجہ نے عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان، افغانستان میں امن کے حصول کے لیے اپنی کوشش جاری رکھے گا۔

وزیرِ خارجہ کی طرف سے افغانستان کی موجودہ صورتِ حال میں اقوامِ متحدہ کی انسانی المیے سے نمٹنے کے لیے کی گئی کوششوں کو سراہا گیا۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ بین الاقوامی برادری افغانستان میں کوششیں جاری رکھے جس میں افغان عوام کی مدد، سماجی معاشی مسائل کا حل اور انسانی ضروریات شامل ہیں۔

انتونیو گوتریس کی طرف سے اقوامِ متحدہ کے افغانستان میں جاری مشن میں پاکستان کے کردار کو سراہا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ پاکستان یہ حمایت جاری رکھے گا۔

پاکستان کے وزیرِ خارجہ کی طرف سے سیکریٹری جنرل کو حمایت سے متعلق یقین دہانی کرائی گئی۔

14:00 28.8.2021

افغانستان سے چمن بارڈر کے راستے پاکستان کون آ سکتا ہے؟

افغانستان کے ساتھ پاکستان کی دو اہم سرحدی گزر گاہیں صوبہ بلوچستان میں چمن اور صوبہ خیبر پختوانخوا میں طورخم ہیں۔ اس وقت چمن کے مقام پر باڈر کتنا مصروف ہے؟ اس بارے میں تفصیلات جانتے ہیں وائس آف امریکہ کے مرتضی زہری سے اسد اللہ خالد کی گفتگو میں۔

افغانستان سے چمن بارڈر کے راستے پاکستان کون آ سکتا ہے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:06:09 0:00

14:00 28.8.2021

افغانستان کے لیے خطرہ بننے والی داعش خراسان کون ہے؟

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہر جمعرات کو ہونے دھماکوں کی ذمے داری داعش خراسان نامی گروپ نے قبول کی ہے۔ ان دھماکوں میں امریکہ کے 12 فوجی اہلکاروں سمیت درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

حملے سے قبل ہی امریکی حکام نے خبردار کر دیا تھا کہ کابل ایئرپورٹ پر امریکہ اور دیگر ممالک کے ہزاروں فوجیوں کی موجودگی اور ملک چھوڑنے والے افغانوں کا ہجوم ہے اس لیے اسے داعش سے شدید خطرات لاحق ہیں۔

کابل ایئرپورٹ کے حالیہ دھماکوں کے علاوہ ماضی میں افغانستان میں خون ریز کارروائیاں کرنے والی تنظیم ’داعش خراسان‘ کا پس منظر اور مستقبل میں اس کا کردار ایک بار پھر زیرِ بحث ہے۔

شام میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے 2014 میں جب خلافت کے قیام کا اعلان کیا تو اس کے چند ہی ماہ بعد افغانستان میں ایک گروہ نے اس کے ساتھ وفاداری کا اعلان کیا۔

اس گروہ نے پاکستان، ایران، افغانستان اور وسطی ایشیا کے علاقوں پر مشتمل خطے کے قدیم نام ’خراسان‘ پر اپنا نام ’دولت اسلامیہ خراسان‘ رکھا تھا۔

شدت پسندی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ گروہ مغربی افغانستان میں سامنے آیا۔

مزید جانیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG