رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

طالبان امریکہ کے ساتھ تعلقات کی نئی شروعات چاہتے ہیں، ترجمان سہیل شاہین

سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ "ہم نئی شروعات چاہتے ہیں۔ اب یہ امریکہ پر منحصر ہے کہ وہ ہمارے ساتھ کام کرے گے یا نہیں۔ وہ افغانستان میں غربت کے خاتمے، تعلیم کے شعبے، اور افغانستان کے بنیادی ڈھانچے کو کھڑا کرنے میں مدد کرتا ہے یا نہیں۔

12:55 26.8.2021

استنبول میں افغان خواتین سے اظہارِ یکجہتی

افغان خواتین کے حقوق کے بارے میں صرف مغربی حکومتوں کی طرف سے ہی تحفظات کا اظہار نہیں کیا جا رہا بلکہ حال ہی میں ترک خواتین نے بھی افغان خواتین سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ مزید جانیے اس رپورٹ میں۔

استنبول میں افغان خواتین سے اظہارِ یکجہتی
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:10 0:00

09:48 26.8.2021

افغانستان سے اب تک 11 ہزار افراد کو نکال لیا ہے: برطانیہ

کابل ایئرپورٹ پر برطانیہ کے ایک ہزار فوجی تعینات ہیں۔
کابل ایئرپورٹ پر برطانیہ کے ایک ہزار فوجی تعینات ہیں۔

برطانیہ نے کہا ہے کہ افغانستان سے اب تک 11 ہزار افراد کو نکالا جا چکا ہے اور انخلا کے اس عمل کے اختتام سے متعلق کوئی حتمی تاریخ نہیں دی جا سکتی۔

برطانیہ کی وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 13 اگست سے شروع ہونے والے آپریشن 'پٹنگ' کے تحت اب تک 11 ہزار 474 افراد کو کابل سے منتقل کیا گیا ہے۔ انخلا کے اس آپریشن میں برطانیہ کے ایک ہزار فوجی اہلکار کابل ایئرپورٹ پر تعینات ہیں۔

بیان میں مزید بتایا ہے کہ کابل سے منتقل کیے جانے والے افراد میں برطانوی سفارت خانے کے عملے اور برطانوی شہریوں کے علاوہ اتحادی ملکوں کے شہری اور افغان باشندے شامل ہیں۔

برطانوی وزارتِ دفاع کے مطابق اگر سیکیورٹی صورتِ حال نے اجازت دی تو کابل سے انخلا کا عمل جاری رہے گا۔

09:01 26.8.2021

امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کی اپنے شہریوں کو کابل ایئرپورٹ سے دور رہنے کی ہدایت

امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر دہشت گرد حملوں کا خدشہ ہے اس لیے وہ ایئرپورٹ کا رخ نہ کریں۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق امریکی سفارت خانے نے بدھ کی شام جاری ایک اعلامیے میں اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کابل ایئرپورٹ جانے سے گریز کریں اور وہ شہری جو ایئرپورٹ کے دروازے پر موجود ہیں وہ فوری طور پر واپس چلے جائیں۔

اعلامیے میں شہریوں کو کابل ایئرپورٹ جانے سے روکنے کی وجوہات میں دہشت گردی کا خدشہ بتایا ہے۔

برطانیہ نے بھی اسی طرح کے ایک بیان میں اپنے شہریوں کو کہا ہے کہ جو شہری کابل ایئرپورٹ کی حدود کے باہر ہیں وہ واپس محفوظ مقامات کی جانب لوٹ جائیں۔

برطانوی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر دہشت گردی کے ایک بڑے حملے کا خدشہ موجود ہے۔

آسٹریلیا نے بھی اپنے شہریوں اور ان افراد پر زور دیا ہے کہ جن کے پاس آسٹریلیا کا ویزہ ہے کہ وہ فوری طور پر کابل ایئرپورٹ کی حدود سے دور چلے جائیں۔

مغربی ملکوں کی افواج کابل ایئرپورٹ کے اندر تعینات ہے جہاں سے روزانہ کی بنیاد پر درجنوں پروازوں کے ذریعے ہزاروں افراد مختلف ملکوں کی جانب سفر کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے مکمل انخلا کی 31 اگست کی ڈیڈ لائن قریب آ رہی ہے اور ایسے میں افغانستان چھوڑنے کے خواہش مند غیر ملکیوں اور افغان باشندوں کی بڑی تعداد کابل ایئرپورٹ کے اندر اور باہر موجود ہے۔

08:50 26.8.2021

طالبان کی جانب سے صحافیوں کے گھروں کی تلاشی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

طالبان کی جانب سے کچھ میڈیا ورکرز کی تلاش کی رپورٹس آنے کے بعد صحافیوں کے انخلا کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔

میڈیا کے حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ پچھلے ہفتے طالبان کی جانب سے پانچ صحافیوں کے گھروں کی تلاشی لی گئی ہے۔

جمعے کے روز مسلح افراد نے 'انعکاس ٹی وی' کے سربراہ زلمے لطیفی کے زیر ملکیت عمارت کی تلاشی لی، آفس کا سامان ضبط کیا اور ان کی گاڑی بھی ساتھ لے گئے۔

صحافیوں کی بین الاقوامی فیڈریشن کے مطابق زلمے لطیفی روپوش ہو چکے ہیں اور ٹی وی اسٹیشن کی جانب سے نشریات پہلے ہی بند کی جا چکی ہیں۔

جرمن نشریاتی ادارے 'ڈوئچے ویلے' اور میڈیا کے حقوق کی تنظیموں کے مطابق ڈوئچے ویلے سے تعلق رکھنے والے صحافیوں اور ایک فری لانس اسٹرنگر کے گھروں کی تلاشی لی گئی۔ اس دوران ایک صحافی کا رشتے دار ہلاک بھی ہوا ہے۔

مزید پڑھیے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG