رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

طالبان امریکہ کے ساتھ تعلقات کی نئی شروعات چاہتے ہیں، ترجمان سہیل شاہین

سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ "ہم نئی شروعات چاہتے ہیں۔ اب یہ امریکہ پر منحصر ہے کہ وہ ہمارے ساتھ کام کرے گے یا نہیں۔ وہ افغانستان میں غربت کے خاتمے، تعلیم کے شعبے، اور افغانستان کے بنیادی ڈھانچے کو کھڑا کرنے میں مدد کرتا ہے یا نہیں۔

19:09 16.8.2021

18:53 16.8.2021

18:18 16.8.2021

کابل ایئر پورٹ پر ہلاکتوں کی اطلاعات

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے والوں کا رش برقرار ہے جب کہ مبینہ طور پر پانچ افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ایئرپورٹ پر موجود ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ۔ انہوں نے گاڑی میں پانچ افراد کی لاشیں دیکھی ہیں۔

ایک اور عینی شاہد نے بتایا کہ یہ واضح نہیں کہ ہلاک ہونے والے افراد کی موت کی فائرنگ کے دوران گولیاں لگنا ہے یا وہ بھگدڑ میں ہلاک ہوئے۔

قبل ازیں ایئرپورٹ پر فائرنگ کی آوازیں سنی گئی تھیں۔ امریکہ حکام کا کہنا تھا کہ فورسز نے ان لوگوں کو خوف زدہ کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی تھی جو زبردستی جہازوں میں سوار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

خیال رہے کہ ایئرپورٹ کی سیکیورٹی امریکہ کی فورسز کے پاس ہے۔

18:01 16.8.2021

افغانستان کے معاملے پر پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کا دو گھنٹے طویل اجلاس

پاکستان میں قومی سلامتی کمیٹی کے افغانستان کے حوالے سے خصوصی اجلاس کے بعد وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ‏وزیرِ اعظم عمران خان کی صدارت میں دو گھنٹے تک اجلاس جاری رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے معاملے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

انہوں نے عندیہ دیا کہ جلد ہی اس حوالے سے پالیسی بیان بھی جاری کیا جائے گا۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اجلاس میں وفاقی وزرا کے ساتھ ساتھ آرمی چیف، فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان بھی شریک ہوئے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG