رسائی کے لنکس

تائیوان کے ملٹری چیف سمیت 8 افراد ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک


فوجی ترجمان کے مطابق ہیلی کاپٹر میں 13 افراد سوار تھے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے پانچ افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
فوجی ترجمان کے مطابق ہیلی کاپٹر میں 13 افراد سوار تھے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے پانچ افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

تائیوان میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثے میں ملٹری چیف سمیت آٹھ افسران ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف جنرل شین ژی منگ سالِ نو کے سلسلے میں تقریب میں شرکت کے لیے دارالحکومت تائپے سے روانہ ہوئے تھے کہ شمالی پہاڑی سلسلے میں ہیلی کاپٹر ہنگامی لینڈنگ کے دوران تباہ ہو گیا۔

فوجی ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ امریکی ساختہ ہیلی کاپٹر بلیک ہاک کی کریش لینڈنگ میں چیف آف جنرل اسٹاف جنرل شین ژین منگ آٹھ ساتھیوں سمیت ہلاک ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ہیلی کاپٹر میں 13 افراد سوار تھے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے پانچ افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ ایوی ایشن حکام کا صبح آٹھ بجکر 22 منٹ پر ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا جس کے بعد ریسکیو ٹیموں کو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے روانہ کیا گیا۔

فوجی ترجمان کے مطابق ہیلی کاپٹر میں 13 افراد سوار تھے۔
فوجی ترجمان کے مطابق ہیلی کاپٹر میں 13 افراد سوار تھے۔

فوجی ہیلی کاپٹر کا حادثہ ایسے موقع پر پیش آیا ہے جب تائیوان میں 11 جنوری کو صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔

صدر سائین انگ وین نے ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ہفتے تک اپنی انتخابی مہم منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے قوم سے خطاب بھی کریں گی۔

صدر ان وین نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

تائیوان میں 2018 کے بعد ہیلی کاپٹر حادثے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے اور اسی برس تائیوان کا لڑاکا طیارہ ایف 16 بھی تباہ ہوا تھا جس میں پائلٹ ہلاک ہو گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG