رسائی کے لنکس

شام: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 26 افراد ہلاک


شام: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 26 افراد ہلاک
شام: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 26 افراد ہلاک

شام کی سیکیورٹی فورسز نے لتاکیا میں حکومت مخالفین کی اپنی مہلک پکڑ دھکڑ میں اضافہ کر دیا ہے ، جہاں فوج خشکی اور سمندر سے حملے کر رہی ہے۔

سر گرم کارکنوں اور عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ فوجی گاڑیوں نے اتوار کے روز اس ساحلی اضلاع پر مشین گنوں سے فائرنگ شروع کی جہاں ایک روز قبل شہر میں ٹنک داخل ہو گئے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ دو دن کے محاصرے کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں کم از کم 26 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔

سرکاری کارروائیاں اس کے بعد عمل میں آئیں جب جمعےکے روزمظاہرین نے لتاکیا اور دوسرے شہروں میں صدر بشار الاسد کے استعفے کے مطالبے دہراتے ہوئے ریلیاں نکالیں۔

شامی حکومت نے لتاکیا کے واقعات کے بارے میں ایک مختلف بیان دیا ہے ۔ اتوار کےروز سرکاری خبر رساں ادارے صنعا نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے عہدےد ار بھاری طور سے مسلح افراد کا تعاقب کر رہے تھے جنہوں نے شہر کے رہائشیوں کو خوفزدہ کر رکھا تھا۔

حکومت ملک میں مہلک بد امنی کا زیادہ تر الزام مسلح گروپس اور دہشت گردوں پر عائد کر چکی ہے ۔اسی دوران شام میں انسانی حقوق کے مبصرین نے کہا ہے کہ اتوار کےر وز سیکیورٹی فورسز نے دمشق کے مضافات میں ایک الگ چھاپےکے دوران متعدد گرفتاریاں کیں ۔

XS
SM
MD
LG