رسائی کے لنکس

شام میں انتقال اقتدار کا منصوبہ مسترد


شام میں انتقال اقتدار کا منصوبہ مسترد
شام میں انتقال اقتدار کا منصوبہ مسترد

شام کی حکومت نے صدر بشار الاسد سے اُن کے نائب کو اقتدار کی منتقلی سے متعلق عرب لیگ کے منصوبے کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا ہے کہ علاقائی تنظیم ملک کے داخلی اُمور میں مداخلت کی کوشش کر رہی ہے۔

سرکاری ٹیلی ویژن نے پیر کو خبر دی ہے کہ حکام نے منصوبے کو حد سے متجاوز مداخلت قرار دیتے ہوئے اس کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے۔

ایک روز قبل عرب لیگ میں شامل ممالک کے وزرائے خارجہ نے کہا تھا کہ شام کی حکومت آئندہ دو ہفتوں میں حزب اختلاف کے ساتھ مذاکرات شروع کرے اور دو ماہ میں نئی حکومت تشکیل دی جائے۔ توقع ہے کہ یہ اقدامات قبل از وقت پارلیمانی انتخابات اور صدارتی الیکشن کی راہ ہموار کریں گے۔

قطر کے وزیر خارجہ حماد بن جاسم التھانی کا کہنا تھا کہ عرب لیگ منصوبے کی توثیق کے لیے اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سامنے پیش کرے گی۔

XS
SM
MD
LG