رسائی کے لنکس

شام کے کیمیائی ہتھیاروں کا پروگرام ملیا میٹ کر دیا، پینٹاگان


دمشق کے قریب واقع سائنٹیفک ریسرچ سینٹر کی تباہ شدہ عمارت، 14 اپریل 2018
دمشق کے قریب واقع سائنٹیفک ریسرچ سینٹر کی تباہ شدہ عمارت، 14 اپریل 2018

امریکہ کے فوجی منصوبہ سازوں اور صدر ٹرمپ نے شام کے کیمیائی ہتھیاروں کی تنصیبات پر امریکی قیادت کے حملوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن کامیاب رہا اور ہر میزائل نے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

امریکہ، فرانس اور برطانیہ نے ہفتے کے روز الصباح شام کی کیمیائی ہتھیاروں کی تین تنصیبات پر 105 میزائل گرائے ۔

ان میں سے ایک فیکٹری دارالحکومت دمشق میں اورباقی دو شمالی لبنان کی سرحد کے قریب واقع شہر حمص کے مضافات میں قائم ہیں۔

امریکی فوج کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ تمام میزائلوں نے منٹوں کے اندر اپنے اہداف کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

پینٹاگان میں لیفٹیننٹ جنرل کینتھ مک کینزی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم نے شام کے کیمیائی ہتھیاروں کے پروگرام کے دل کو نشانہ بنایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حملے میں شام کو بھاری نقصانات برداشت کرنے پڑے ہیں۔

امریکہ نے کہا ہے کہ یہ تین اہداف برزح ریسرچ سینیٹر دمشق اور حمص کے نزدیک ہتھیار ذخیرہ کرنے کے دو مراکز ہیں۔ ان جگہوں پر کلورین اور سیرین گیس تیار اور ذخیرہ کی جا رہی تھی۔

امریکی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد ابتدائی شواہد یہ ظاہر کرتے ہیں کہ تنصیبات کی تباہی سے کسی کیمیائی مادے کی فضا میں آلودگی کا مشاہدہ نہیں ہوا۔

XS
SM
MD
LG