رسائی کے لنکس

شام: سرکاری افواج کی بمباری جاری


فوجوں نے الیپو کے مختلف علاقوں میں ہیلی کاپٹر پر نصب مشین گنوں کا استعمال کیا۔ تنظیم نے مختلف علاقوں میں جھڑپوں اور متعدد ہلاکتوں کی اطلاع بھی دی ہے۔

شام کی حزب مخالف کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ سرکاری فورسز ملک کے سب سے بڑے شہر الیپو میں زمینی اور فضائی بمباری جاری رکھے ہوئے ہیں، جس کے بارے میں امریکہ کا کہنا ہے کہ یہ صعرت حال قتل عام میں تبدیل ہو سکتی ہے۔

برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق جمعہ کو صدر بشار الاسد کی فوجوں نے الیپو کے مختلف علاقوں میں ہیلی کاپٹر پر نصب مشین گنوں کا استعمال کیا۔ تنظیم نے مختلف علاقوں میں جھڑپوں اور متعدد ہلاکتوں کی اطلاع بھی دی ہے۔

اس گروپ کا کہنا ہے صوبہ درعا میں حکومت نے ہلاکت خیز حملے کیے ہیں جب کہ ادلیب شہر میں فورسز اور باغیوں میں جھڑپیں بھی ہوتی رہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے ایک روز قبل کہا تھا کہ الیپو کے باہر ٹینکوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو بظاہر حملے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شام کی حکومت قتل عام کی تیاری کر رہی ہے۔
XS
SM
MD
LG