رسائی کے لنکس

شام: حکومت مخالفین کی پکڑ دھکڑ جاری


شام: حکومت مخالفین کی پکڑ دھکڑ جاری
شام: حکومت مخالفین کی پکڑ دھکڑ جاری

شام میں حزب اختلاف کے سرگرم کارکنوں کا کہناہے کہ پیر کے روز صوبے حمص میں سرکاری فورسز نے حکومت مخالفین کی پکڑدھکڑ کی کارروائیاں کی ہیں ، جب کہ اتوار کو ملک بھر میں مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپوں میں 31 افراد کی ہلاکت کے بعد صورت حال کشیدہ ہے۔

لندن میں قائم ،شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والی تنظیم نے کہا ہے کہ اتوار کے روز ہلاک ہونے والوں میں سے 14 عام شہری ہیں، جن میں سے سات افراد حمص کے علاقے میں سرکاری فورسز کی گولیوں کا نشانہ بننے سے ہلاک ہوئے تھے۔

تنظیم کا کہناہے کہ کئی فوجی ، سرکاری فورسز اور حکومت سے بغاوت کرکے باغیوں کے ساتھ مل جانے والے فوجیوں کے درمیان لڑائی میں ہلاک ہوئے ۔

صوبے حمص کے شہریوں نے پیر کے روز کہا کہ بکتر بند گاڑیوں کے ذریعےعلاقے میں تازہ دم فوجی دستے پہنچائے جارہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہناہے کہ شام میں سات ماہ قبل حکومت مخالف تحریک کے آغاز سے اب تک 2900 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

شام کے وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ حال ہی قائم ہونے والی حزب اختلاف کی کونسل کو تسلیم کرنے والے ممالک کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG