رسائی کے لنکس

سوئٹزر لینڈ: گائے کے سینگ کاٹنے کے حق میں فیصلہ آگیا


ملک میں قائم ڈیری فارمز کے مالکان اس خطرے کے پیش نظر گائے کے سینگ کاٹ دیتے ہیں کہ ان سے گوالوں کو کوئی جانی نقصان نہ پہنچ سکے ۔

سوئٹزر لینڈ میں موضوع کے اعتبار سے منفرد قسم کے ریفرنڈم کا نتیجہ آگیا۔ اس ریفرنڈم میں عوام سے پوچھا گیا تھا کہ گائے کے سینگ ہونے چاہئیں یا نہیں؟

ریفرنڈم کے نتائج کے مطابق 53 فی صد عوام نے رائے دی ہے کہ گائے کے سینگ نہیں ہونے چاہئیں جبکہ 47 فی صد عوام نے اس کے برخلاف رائے دی۔ لٰہذا سوئٹزر لینڈ کی گائیں اب بھی بے سینگ ہی نظر آئیں گی۔

ریفرنڈم اتوار کو ہوا۔ ریفرنڈم سے پہلے پورے ملک میں اس کے خوب چرچے ہوئے ۔ ہر خاص و عام اس موضوع پر بحث کرتادکھائی دیا۔ یہاں تک کہ ملکی سیاست بھی اس کے گرد گھومتی نظر آئی ۔ آخرکار اتوار کوعوام کی اکثریت نے یہ فیصلہ دیا کہ گائے کے سینگ نہیں ہونے چاہئیں۔

ملک میں قائم ڈیری فارمز کے مالکان اس خطرے کے پیش نظر گائے کے سینگ کاٹ دیتے ہیں کہ ان سے گوالوں کو کوئی جانی نقصان نہ پہنچ سکے ۔

جو لوگ اس رائے کے مخالف ہیں یا جو یہ چاہتے ہیں کہ گائے کے سینگ ہونے چاہئیں ان کا کہنا ہے کہ سینگ کاٹنے یا جلانے کا عمل گائیوں کے لئے انتہائی تکلیف دے ہوتا ہے ۔ جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کی نظر میں تو یہ ’ظالمانہ طریقہ‘ ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹر کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک سوئس شہری ارمین کیپال نے اس تکلیف دے عمل کے خلاف کئی سال پہلے سینگوں کو کاٹنےکے خلاف باقاعدہ ایک مہم چلائی تھی۔

XS
SM
MD
LG