رسائی کے لنکس

یمن : فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 12 افراد ہلاک


یمن : فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 12 افراد ہلاک
یمن : فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 12 افراد ہلاک

یمن کے شورش زدہ جنوبی علاقے ابیی میں شمالی سوڈان کے ایک فوجی قافلے کے داخل ہونے پر پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں کم ازکم 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

ابیی کے ایک اعلیٰ عہدے دار ڈینگ اروپ کول نے کہاہے کہ اتوار کےروز لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب ایک سوڈانی فوجی قافلہ پولیس کی جانب سے انہیں روکے جانے کے باوجود علاقے میں داخل ہوا۔

کول کا کہنا ہے لڑائی میں ایک پولیس اہل کار سمیت ایک درجن افراد ہلاک ہوگئے۔

روئیٹرز نیوز ایجنسی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ شمالی یمن نے ایک وزیر نے جھڑپوں پر پولیس کو مورودالزام ٹہراتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی وہاں بین الاقوامی طورپر تسلیم شدہ شمال جنوب کی فوج میں شرکت کے لیے گئے تھے۔

دونوں فریق ایک دوسرے پر باقاعدگی سے متنازع علاقے میں بڑی تعداد میں فوجی بھیجنے کا الزام عائد کرتے رہتے ہیں۔

تیل سے مالامال علاقہ ابیی ، شمالی اور جنوبی سوڈان میں 21 سالہ خانہ جنگی کا میدان جنگ رہاہے۔

جنوبی سوڈان نے جنوری کے ریفرنڈم میں شمال سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ تاہم ابیی کے مستقبل کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

گذشتہ ہفتے سوڈان کے صدر عمرالبشیر نے خبردار کیا تھا کہ وہ اس وقت تک جنوبی سوڈان کی آزادی تسلیم نہیں کریں گے جب تک وہ ابیی پر اپنے دعویٰ سے دستبردار نہیں ہوجاتا۔

XS
SM
MD
LG