رسائی کے لنکس

امریکہ: فضائی آلودگی انسانی جانوں کے لیے بڑھتا خطرہ


تحقیق دانوں نے اپنی تحقیق میں نتیجہ اخذ کیا کہ سڑکوں پر گاڑیوں کے دھواں کی وجہ سے پھیلنے والی آلودگی، ماحولیات کو خراب کرنے کا ایک بڑا سبب ہے۔

کیا آپ اس بات پر یقین کریں گے کہ امریکہ میں ہر سال دو لاکھ افراد فضائی آلودگی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ یہ تحقیق میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی جانب سے کی گئی۔

میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں ماحولیات سے متعلق تحقیق دانوں نے اپنی تحقیق میں نتیجہ اخذ کیا کہ سڑکوں پر گاڑیوں کے دھواں کی وجہ سے پھیلنے والی آلودگی، ماحولیات کو خراب کرنے کا ایک بڑا سبب ہے۔ اس آلودگی کے باعث تقریباً 53,000 افراد وقت سے پہلے ہی موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

ان ماہرین نے اپنی تحقیق میں یہ بھی نتیجہ اخذ کیا کہ بجلی کی پیداوار والے ذرائع بھی فضائی آلودگی کا سبب ہیں اور لوگوں کو وقت سے پہلے ہی موت کی جانب دھکیل رہے ہیں۔

سٹیون بیرٹ، میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے منسلک ہیں اور کہتے ہیں کہ، ’گذشتہ پانچ سے دس سال کے ڈیٹا سے یہ ثابت ہوا ہے کہ فضائی آلودگی کی وجہ سے لوگوں میں وقت سے پہلے ہی مر جانے کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ یہ بھی واضح ہوا ہے کہ فضائی آلودگی کسی بھی شہر کا ایک بڑا مسئلہ ہے اور اس حوالے سے کچھ کرنا ضروری ہے۔‘

امریکہ میں فضائی آلودگی کے سبب سب سے زیادہ اموات کی شرح ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں ہوئیں۔ بالٹی مور میں ہر ایک لاکھ میں سے 130 افراد فضائی آلودگی کے سبب ہلاک ہوئے۔
XS
SM
MD
LG