بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں مرکزی حکومت کی طرف سے اراضی قوانین میں حال ہی میں کی گئی ترامیم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ ہفتے کو مختلف سیاسی جماعتوں کی اپیل پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ نئے قوانین کے مطابق زمین کے مالک کو اس بات کا اختیار ہو گا کہ وہ اپنی اراضی غیر مقامی افراد کو بھی فروخت کر سکتا ہے۔
اراضی قوانین میں ترمیم: کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

5
بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا کہنا ہے کہ ترمیم شدہ قوانین کسی بھی شخص کو اپنی زمین اور جائیداد بیرونی افراد کو بیچنے کے لیے مجبور نہیں کرتے۔

6
حکومت کا کہنا ہے کہ ان ترامیم کا مقصد علاقے میں ترقی اور امن کو فروغ دینا ہے۔

7
انتظامیہ کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے تھے۔

8
بیشتر شاہراہوں اور اہم مقامات پر سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔