Zubair Dar is a multimedia journalist based in Srinagar, Pakistan.
بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر کے علاقے سونہ مرگ میں 27 ارب روپے کی لاگست سے بنائی گئی ایک ٹنل کا افتتاح کیا ہے۔ ساڑھے چھ کلومیٹر طویل یہ سرنگ وادئ کشمیر کو لداخ سے ملانے والی شاہراہ پر بنائی گئی ہے۔ مزید تفصیلات یوسف جمیل اور زبیر ڈار کی اس رپورٹ میں۔
کشمیر میں جھیلیں اور آبشاریں ٹھنڈ سے جم رہی ہیں اور ہر چیز نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ یہ مناظر دیکھنے میں تو بہت خوب صورت ہیں لیکن اس ٹھنڈ میں زندگی گزارنا کتنا مشکل ہے اور کشمیری اس سرد موسم کو کیسے گزارتے ہیں؟ دیکھیے سرینگر سے یوسف جمیل اور زبیر ڈار کی اس دلچسپ رپورٹ میں۔
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں حکومت نے رنگ روڈ کے اطراف نئی رہائشی کالونیوں سمیت ریلوے لائنز کے نئے منصوبے شروع کر رکھے ہیں جس پر اسے بعض حلقوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں پر شہریوں کو کیا تحفظات ہیں؟ دیکھیے سرینگر سے یوسف جمیل اور زبیر ڈار کی رپورٹ۔
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں اعلٰی تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگاری کی شکایات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق کشمیر میں خودکشی کے واقعات کی بڑی وجہ بے روزگاری بھی ہے۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ کشمیر میں روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سرینگر سے یوسف جمیل اور زبیر ڈار کی رپورٹ۔
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں حالیہ انتخابات کے بعد اسمبلی کا پہلا سیشن پانچ روز تک جاری رہنے کے بعد ختم ہو گیا ہے۔ اسمبلی کی کارروائی میں اہم معاملہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی سے متعلق پیش کردہ قرارداد تھی جسے ہنگامہ آرائی کے بعد منظور کیا گیا۔ یوسف جمیل اور زبیر ڈار کی رپورٹ۔
بھارت کے زیرِ انتظام جمّوں و کشمیر کی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بدھ کو ریاست کے وزیرِ اعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔ وہ کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت ختم ہونے کے بعد منتخب ہونے والے پہلے وزیرِ اعلیٰ ہیں۔ دیکھیے یوسف جمیل اور زبیر ڈار کی رپورٹ۔
بھارت کے زیرِ انتظام جمّوں و کشمیر کے اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس پارٹی کے اتحاد کو بھاری مینڈیٹ سے کامیابی ملی ہے۔ بی جے پی نے جمّوں کے ہندو اکثریتی علاقوں میں تو میدان مار لیا ہے مگر کشمیر سے اسے ایک بھی نشست نہیں مل سکی۔ تفصیلات سرینگر سے یوسف جمیل اور زبیر ڈار کی رپورٹ میں۔
بھارت کے تقریباً 95 شہریوں کو دھوکے سے روس کے لیے کرائے کے فوجی بنا کر یوکرین کے محاذِ جنگ پر پہنچا دیا گیا تھا۔ اب ان میں سے 45 واپس اپنے ملک لوٹ آئے ہیں۔ محاذِ جنگ پر نو ماہ رہنے کے دوران آزاد یوسف کمہار پر کیا گزری؟ جانیے یوسف جمیل اور زبیر ڈار کی اس رپورٹ میں۔
بھارت کے زیرِ انتظام جمّوں و کشمیر کی ریاستی اسمبلی کے انتخابات کا آخری مرحلہ منگل کو مکمل ہو گیا ہے۔ تین مراحل میں ہونے والی ووٹنگ کیسی رہی اور یہ انتخابات کیوں اہم ہیں؟ بتا رہے ہیں بارہمولہ سے یوسف جمیل۔
بھارت کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ بھارتی الیکشن کمیشن کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق ٹرن آؤٹ 60 فی صد کے قریب رہا۔ کشمیر میں پولنگ اسٹیشنز پر کیا ماحول تھا اور ووٹرز کیا کہہ رہے تھے؟ جانیے یوسف جمیل اور زبیر ڈار کی رپورٹ میں۔
بھارت کے زیرِ انتظام جمّوں و کشمیر میں دس سال بعد قانون ساز اسمبلی کے انتخابات ہو رہے ہیں۔ ان انتخابات میں کون کون سی جماعتیں سرگرم ہیں اور وہ عوام سے کیا وعدے اور دعوے کر رہی ہیں؟ جانیے سرینگر سے یوسف جمیل اور زبیر ڈار کی اس رپورٹ میں۔
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں علحیدگی پسند جماعتوں سے وابستہ کئی اہم چہرے بھی سرگرم ہیں۔ علیحدگی پسند جماعتیں ماضی میں انتخابات کا بائیکاٹ کرتی رہی ہیں۔ تو اب یہ تبدیلی کیوں آئی ہے؟ جانیے سرینگر سے یوسف جمیل اور زبیر ڈار کی رپورٹ میں۔
پاکستان اور بھارت میں صاف پانی کا ایک بڑا ذریعہ کشمیر اور ہمالیہ کے خطے میں موجود گلیشیئرز ہیں جہاں سے برف پگھل کر پانی دریاؤں میں جاتا ہے۔ لیکن یہ گلیشیئرز تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اس کی وجہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ساتھ گلیشیئرز پر انسانی سرگرمیاں بھی ہیں۔
بھارت کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کی وادئ چناب میں نئے ڈیموں، سرنگوں، پلوں اور سڑکوں کی تعمیرات جاری ہیں۔ ان تعمیری سرگرمیوں کے باعث چناب ویلی کا قدرتی منظر نامہ تبدیل ہو رہا ہے۔ ماہرین کو تشویش ہے کہ یہ ماحولیاتی تبدیلیاں کسی بڑے نقصان کا پیش خیمہ بن سکتی ہیں۔ یوسف جمیل اور زبیر ڈار کی رپورٹ۔
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں کچھ نوجوان ایسے افراد کی ٹرانسفارمیشن کرتے ہیں جو خاندانی مسائل، ذہنی پریشانیوں یا منشیات کے استعمال کے نتیجے میں سڑکوں پر زندگی بسر کر رہے ہیں۔ یہ رضا کار ان افراد کا حلیہ بہتر بنا کر انہیں گھروں تک پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ سرینگر سے زبیر ڈار اور یوسف جمیل کی رپورٹ۔
بھارت کے الیکشن کمیشن نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ جمّوں و کشمیر اسمبلی کے انتخابات 18 ستمبر سے تین مراحل میں کرائے جائیں گے۔ جموں و کشمیر اسمبلی کے آخری انتخابات 2014 میں ہوئے تھے۔ 10 سال بعد الیکشن کے اعلان پر سیاسی جماعتیں اور لوگ کیا کہتے ہیں؟ جانیے یوسف جمیل اور زبیر ڈار کی اس رپورٹ میں۔
بھارتی کشمیر کے خطے چناب میں عسکریت پسندوں کے حالیہ پُر تشدد حملوں کے بعد ان کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے۔ شہری علاقوں میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ انٹری اور ایگزٹ پوانٹس سے گزرنے والی ہر گاڑی کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ چناب کی سیکیورٹی سے متعلق مزید بتارہے ہیں یوسف جمیل۔
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے بابا وائل نامی گاؤں کو 'ڈاؤری فری ولیج' کہا جاتا ہے۔ اس گاؤں میں شادی بیاہ کے موقع پر جہیز اور قیمتی تحفے تحائف کے لین دین کا رواج نہیں ہے۔ لیکن اس گاؤں میں جہیز کی روایت کا خاتمہ کیسے ہوا؟ جانیے یوسف جمیل اور زبیر ڈار کی اس رپورٹ میں۔
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں سالانہ امرناتھ یاترا کا آغاز ہو چکا ہے۔ روزانہ ہزاروں ہندو عقیدت مند سمندر سے تقریباً 13 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع امرناتھ غار پر حاضری دے رہے ہیں اور وہاں برف سے بنے شیو لنگم کے درشن کر رہے ہیں۔ مزید تفصیلات جانتے ہیں یوسف جمیل اور زبیر ڈار سے۔
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں سیاحوں کی آمد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ رواں برس بھی ہر جگہ سیاحوں کی بڑی تعداد نظر آ رہی ہے۔ لاکھوں کی تعداد میں سیاح آنے سے جہاں معیشت میں بہتری کی توقع ہے۔ وہیں اس سے خطے میں ماحولیات پر منفی اثرات کا بھی اندیشہ ہے۔ سرینگر سے یوسف جمیل اور زبیر ڈار کی رپورٹ۔
مزید لوڈ کریں