رسائی کے لنکس

جوہری ہتھیاروں کی تخفیف کا معاہدہ، روسی پارلیمنٹ توثیق کے لیے تیار


جوہری ہتھیاروں کی تخفیف کا معاہدہ، روسی پارلیمنٹ توثیق کے لیے تیار
جوہری ہتھیاروں کی تخفیف کا معاہدہ، روسی پارلیمنٹ توثیق کے لیے تیار

روس کی پارلیمنٹ جوہری ہتھیاروں کی تخفیف کے معاہدے ’’سٹارٹ‘‘ کی ابتدائی منظوری دینے کے لیے تیار ہے۔ تاہم اس کا کہناہے کہ جمعے کے روز کی اس پیش قدمی کے بعد معاہدے کی حتمی منظوری نیا سال شروع ہونے سے پہلے ممکن نہیں ہے۔

اس معاہدے پر اپریل میں صدر براک اوباما اور روسی صدر دیمتری میدویدف نے دستخط کیے تھے۔ امریکی سینیٹ حال ہی میں معاہدے کی توثیق کرچکی ہے۔

روس کے ایوان زیریں نے اسپیکر بورس گری زلوف نے کہاکہ اگر امریکی سینیٹ نے مسودے کے متن میں کوئی تبدیلی نہیں کی تو ایوان زیریں ڈوما جمعے کے روز معاہدے کی توثیق کردے گی۔

پارلیمنٹ کے ایک سینیئر رکن کونستانتن کوساچیف نے کہا ہے کہ معاہدے کی منظوری کے اگلے مرحلے پر کام جنوری میں ڈوما کے اجلاس شروع ہونے کے بعد ہوگا۔ ان کا کہناتھا کہ معاہدے کی امریکی سینیٹ سے توثیق کے بعد روسی قانون ساز وں کو اس کے مطالعے اور اپنا ردعمل دینے کے لیے بہت سی وضاحتیں درکار ہیں۔

روسی پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے اسپیکر سرگئی میر ونوف نے روسی خبررساں ادارے اتار تاس کو بتایا کہ اگر ڈوما معاہدے کی توثیق کردے تو ایوان بالا میں اس پر جمعے ہی کے روز ووٹنگ ہوسکتی ہے۔

امریکی سینیٹ نے 26 کے مقابلے میں 71 ووٹوں سے بدھ کے روز معاہدے کی توثیق کردی تھی۔

XS
SM
MD
LG