رسائی کے لنکس

ایسٹر دھماکے: متاثرہ گرجا گھروں میں دعائیہ سروس جزوی بحال


دھماکوں کے دو ہفتے بعد دعائیہ سروس جزوی طور پر بحال ہو گئیں ہیں۔
دھماکوں کے دو ہفتے بعد دعائیہ سروس جزوی طور پر بحال ہو گئیں ہیں۔

ایسٹر دھماکوں کو دو ہفتے گزر جانے کے بعد سری لنکا کے متاثرہ گرجا گھروں میں دعائیہ سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئی۔ گذشتہ اتوار کو مزید حملوں کے پیش نظر دعائیہ سروس معطل رہی تھی۔

21 اپریل کو سری لنکا کے گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں ہونے والے خود کش حملوں میں 253 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بڑی تعداد میں مسیحی برادری کے لوگ دعا کے لئے ہاتھ ہوا میں بلند کئے نشانہ بننے والے گرجا گھر میں داخل ہوئے۔ اس موقع پر کچھ لوگ آنسو پونچھتے بھی دکھائی دئیے۔

لوگ بلند آواز میں دعائیں کرتے رہے کہ 'اے خدا ہمیں شیطان کے شر سے بچا جو ہماری قوم کا دشمن ہے۔

سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہا تھا کہ ایسٹر دھماکے کی منصوبہ بندی شدت پسند تنظیم داعش نے کی تھی۔ یہ واقعات سری لنکا کے لئے ایک ڈراؤنے خواب کی مانند ہیں۔

حکام کے مطابق اطلاعات موجود ہیں کہ دہشت گرد مزید حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ جس کے بعد پولیس اور سکیورٹی حکام نے پیر کو تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے سے قبل مختلف سکولوں کی سکیورٹی کلئیرنس کی گئی ہے۔

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو اور اس کے نواح میں ہونے والے 9 خود کش حملوں میں 253 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

دھماکوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے قبول کی تھی۔ حال ہی میں دولت اسلامیہ کے سربراہ ابو بکر البغدادی کا ویڈیو پیغام بھی منظر عام پر آیا تھا۔ جس میں انہوں نے ان حملوں کو شام میں شکست کا بدلہ قرار دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG