رسائی کے لنکس

سری لنکا: چین کے ساتھ کولمبو بندر گاہ اپ گریڈ کرنے کا معاہدہ


An elderly Hindu woman takes a holy dip at Gangasagar, India, January 14, 2013.
An elderly Hindu woman takes a holy dip at Gangasagar, India, January 14, 2013.

سری لنکا کی حکومت نے دارالحکومت کولمبو کی بندرگاہ پر ایک نئے ٹرمینل کی تعمیر کے لیے چین کے ساتھ 50 کروڑ ڈالر کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ کولمبو سری لنکا کی سب سے اہم بندر گاہ ہے۔

سری لنکا کے وزارت خارجہ کا کہناہے کہ یہ غیر ملکی پرائیویٹ سرمایہ کاری کا اس ملک کا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔

کولمبو بندرگاہ کو بہتر بنانے کا کام دومرحلوں میں انجام پائے گا۔ جس کا پہلا حصہ 2013ء تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

یہ پراجیکٹ چائنا مرچنٹس ہولڈنگ انٹرنیشنل اور سری لنکا کے مشترکہ منصوبہ ہے۔

اس تین سالہ معاہدےکے تحت چینی کمپنی کے پاس 55 فی صد ، جب کہ سری لنکا ایٹکن سپنس کے30 فی صد اور بندرگاہوں کے نگران ادارے کے پاس 15 فی صد حصص ہوں گے۔

XS
SM
MD
LG