رسائی کے لنکس

بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر پہنچنے والا پہلا پرائیوٹ خلائی جہاز


بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود خلابازوں نے خلائی اسٹیشن کا روبوٹک ہاتھ استعمال کرتے ہوئے خلائی کپیسول کو پکڑ کر اسٹیشن کے ساتھ منسلک کردیا۔ خلاباز ہفتے کے روز سپیس ایکس ڈریگن کیپسول میں داخل ہوں گے

امریکی نجی شعبے کے تجارتی خلائی جہاز سپیس ایکس ڈریگن نے جمعے کے روز ایک نئی تاریخ مرتب کی اور وہ بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر پہنچنے والا پہلا پرائیوٹ خلائی جہاز بن گیا۔

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود خلابازوں نے خلائی اسٹیشن کا روبوٹک ہاتھ استعمال کرتے ہوئے خلائی کپیسول کو پکڑ کر اسٹیشن کے ساتھ منسلک کردیا۔

خلاباز ہفتے کے روز سپیس ایکس ڈریگن کیپسول میں داخل ہوں گے۔

یہ خلائی تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ ایک پرائیویٹ کمپنی نے اپنا خلائی جہاز ، زمین کے مدار میں گردش کرنے والے خلائی اسٹیشن پر اتارنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

اس لانچ سے گذشتہ سال ناسا کے خلائی شٹل پروگرام کے اختتام کے بعد امریکہ کے لیے اب خلائی اسٹیشن تک رسائی کا ایک نیا دروازہ کھل گیا ہے۔

خلائی کیپسول، بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے 500 کلوگرام سامان رسد لے کرگیا ہے اور وہاں سے استعمال شدہ آلات واپس زمین پر لائے گا۔

XS
SM
MD
LG