رسائی کے لنکس

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے مدار میں ایک لاکھ چکر مکمل

ایک روسی خلاباز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے باہر تجربات میں مصروف۔ فائل فوٹو
ایک روسی خلاباز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے باہر تجربات میں مصروف۔ فائل فوٹو

اس وقت دو امریکی، تین روسی اور ایک برطانوی خلاباز خلائی اسٹیشن پر موجود ہیں اور مختلف سائنسی تجربات میں مصروف ہیں۔

بین الاقوامی سپیس اسٹیشن نے پیر کو اپنے مدار مین ایک لاکھ چکر مکمل کر کے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

ناسا کے مطابق خلائی اسٹیشن نے زمین نے گرد ایک لاکھ چکر مکمل کرنے میں 4.6 ارب کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ہے جو زمین سے مریخ اور واپس زمین تک 10 مرتبہ سفر کرنے کے برابر فاصلہ ہے۔

سترہ سال پہلے جب خلائی اسٹیشن کا پہلا ماڈیول خلا میں بھیجے جانے کے بعد سے اب تک امریکہ، روس، کینیڈا، یورپ جاپان سے 222 خلا باز اس خلائی اسٹیشن پر وقت گزار چکے ہیں۔

اس وقت دو امریکی، تین روسی اور ایک برطانوی خلاباز خلائی اسٹیشن پر موجود ہیں اور مختلف سائنسی تجربات میں مصروف ہیں۔

ان میں چوہوں پر تجربات بھی شامل ہیں جن سے خلا میں پٹھوں اور ہڈیوں کو کمزور ہونے سے بچایا جا سکے گا۔

19 مارچ کو روس کا خلائی جہاز 'سویوز' تین رکنی عملے کو لے کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں پہنچا تھا۔

اس سے قبل دو مارچ کو زمین کے مدار میں تقریباً 340 دن رہنے کے بعد امریکی خلاباز اسکاٹ کیلی اور روسی خلا باز میخائل کرنیئنکو بحفاظت زمین پر پہنچے تھے۔

XS
SM
MD
LG