رسائی کے لنکس

امریکی اور روسی خلابازوں کی زمین پر بحفاظت واپسی


ناسا کے مائیک ہوپکنز
ناسا کے مائیک ہوپکنز

خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ’ناسا‘ کے مطابق خلائی کیپسول میں ناسا کے خلاباز مائیک ہوپکنز، روس کے اولیگ کوٹوف اور سرگئی ریازانسکی سوار تھے۔

ایک امریکی اور دو روسی خلابازوں تقریباً چھ ماہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر گزارنے کے بعد منگل کی صبح زمین پر واپس اتر گئے۔

سویوز نامی خلائی گاڑی انھیں لے کر بحفاظت قازقستان میں قائم ایک تنصیب پر اتری۔

خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ’ناسا‘ کے مطابق خلائی کیپسول میں ناسا کے خلاباز مائیک ہوپکنز، روس کے اولیگ کوٹوف اور سرگئی ریازانسکی سوار تھے۔

ٹوئٹر پر ایک پیغام میں ناسا کا کہنا تھا کہ تینوں افراد ’’محفوظ‘‘ ہیں اور ’’کشش ثقل سے ہم آہنگ‘‘ ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

نومبر میں عملے کے دو روسی ارکان سوچی اولپمکس کی مشعل لے کر خلا میں گئے تھے جہاں تاریخ میں پہلی بار اس مشعل کو خلا میں چہل قدمی کے دوران بھی ساتھ رکھا گیا۔

یہ مشعل بعد ازاں زمین پر واپس بھجوا دی گئی جسے گزشتہ ماہ روس کے شہر سوچی میں ہونے والے سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں روشن کیا گیا۔

صرف سویوز پر سوار یہ افراد ہی شہ سرخیوں کا حصہ نہیں ہیں بلکہ اتوار کو جاپان کے کوئچی واکاتا بھی اس وقت خبروں کی زینت بنے جب کوٹوف نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا چارج ان کے سپرد کیا۔

واکاتا انسان کی موجودگی والے کسی بھی خلائی مشن کی نگرانی کرنے والے پہلے جاپانی شہری ہیں۔
XS
SM
MD
LG