رسائی کے لنکس

جنوبی کوریا : اپنے چار ساتھیوں کو ہلاک کرنے والا فوجی دماغی مریض نکلا


جنوبی کوریا : اپنے چار ساتھیوں کو ہلاک کرنے والا فوجی دماغی مریض نکلا
جنوبی کوریا : اپنے چار ساتھیوں کو ہلاک کرنے والا فوجی دماغی مریض نکلا

جنوبی کوریا کے ایک فوجی نے، جس نے پیر کو اپنے چار ساتھیوں کو گولی مار کر ہلاک کردیاتھا، کےبارے میں بتایا گیاکہ اس میں دماغی خرابی کی علامتیں موجود ہیں۔

19 سالہ کارپورل کی فائرنگ سےسیول کے مغرب میں واقع جزیرے گانگوا میں ایک فوجی زخمی بھی ہوا ہے۔فائرنگ کرنے والا فوجی بھی ، جس کا نام کم بتایا گاہے زخمی ہے اور اسپتال میں اس کا علاج کیا جارہاہے۔ بظاہر ایسادکھائی دیتا ہے کہ اس نے گرینیڈ سے خودکشی کی کوشش کی تھی۔

تفتیشی افسر کیپٹن وان ینگ نے منگل کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ کم نے اپنے پیچھے ایک نوٹ چھوڑاتھا جس میں اپنی زندگی کی پریشانیوں کاذکر کیا ہے۔

وان نے یہ بھی بتایا کہ کم نے فائرنگ سے قبل شراب پی تھی جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ممکن ہے کہ فائرنگ کے وقت وہ نشے کی حالت میں ہو۔

پیر کے روز کی فائرنگ کا واقعہ 2005ء کے بعد سے جنوبی کوریا کی فوج کی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے۔ ماضی میں پیش آنے والے اسی طرح کے واقعے میں فرنٹ لائن پر آٹھ فوجی اپنے ایک ساتھی کی جانب سے گرینیڈ پھینکنے اور فائر کھولنے کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

ان واقعات سے جنوبی کوریا کی فوج میں ، جس کی تعداد ساڑھے چھ لاکھ کے لگ بھگ ہے، نظم و ضبط کے حوالے سے سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔ جنوبی کوریا کی فوج زیادہ تر ان نوجوانوں پر مشتمل ہوتی ہے جو قانونی طورپر دو سال تک فوجی خدمات کے پابند ہیں۔

XS
SM
MD
LG