رسائی کے لنکس

جنوبی کوریا خلا میں سیٹلائٹ بھیجنے میں کامیاب


جنوبی کوریا اپنی سرزمین سے خلا میں مصنوعی سیارہ بھیج کر خلا پر حکمرانی کرنے والے دنیا کے 12 ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔

جنوبی کوریا اپنی سرزمین سے خلا میں مصنوعی سیارہ بھیج کر خلا پر حکمرانی کرنے والے دنیا کے 12 ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔

جنوبی کوریا نے اس سے قبل کئی بار مصنوعی سیارہ خلا میں بھیجنے کی کوششیں کی تھیں جو ناکام رہی تھیں جس کے باعث اس کا پسماندہ پڑوسی ملک اور روایتی حریف شمالی کوریا اس میدان میں آگے نکل گیا تھا۔

اقوامِ متحدہ کی جانب سے عائد پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا نے لگ بھگ دو ماہ قبل اپنا سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں بھیجا تھا۔

بدھ کو جنوبی کوریا کے مصنوعی سیارے 'کے ایس ایل وی-1' کی دارالحکومت سیول سے 500 کلومیٹر جنوب میں واقع 'نیرو اسپیس سینٹر' سے لانچنگ کے تمام مراحل بخوبی انجام پائے۔

سو کلوگرام وزن کا حامل یہ تجرباتی سیارہ ایک سال تک خلا میں موجود رہے گا جس سے حاصل ہونے والی معلومات جنوبی کوریا کے خلائی پروگرام کو مزید بہتر بنانے کے لیے استعمال کی جائیں گی۔

جنوبی کوریا کے وزیر برائے سائنس لی جو ہو نے لانچنگ کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے تصدیق کی ہے مصنوعی سیارہ کامیابی کے ساتھ خلا میں پہنچ چکا ہے۔

حکام نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ وہ جمعرات کی صبح یہ پتا لگانے کی کوشش کریں گے کہ آیا سیٹلائٹ خلامیں پہنچنے کے بعد ٹھیک کام کر رہا ہے یانہیں۔

براعظم ایشیا کی چوتھی بڑی معیشت اور الیکٹرونک مصنوعات، گاڑیوں اور جہاز سازی کے لیے مشہور جنوبی کوریا کی خلائی میدان میں اس کامیابی کا ملک بھر میں خیر مقدم کیا جارہا ہے۔
XS
SM
MD
LG