رسائی کے لنکس

جنوبی کوریا میں زکا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق

جنوبی کوریا کے امراض سے کنٹرول اور بچاؤ کے ڈائریکٹر جنگ کی سک
جنوبی کوریا کے امراض سے کنٹرول اور بچاؤ کے ڈائریکٹر جنگ کی سک

جنوبی کوریا کے امراض کے کنٹرول اور بچاؤ کے مراکز نے منگل کو 43 سالہ شخص میں زکا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس شخص نے حال ہی میں برازیل کا سفر کیا تھا۔

جنوبی کوریا میں زکا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق ہوئی ہے یہ وائرس ایک مخصوص مچھر کے کاٹنے سے انسانی جسم میں منتقل ہوتا ہے۔

جنوبی کوریا کے امراض کے کنٹرول اور بچاؤ کے مراکز نے منگل کو 43 سالہ شخص میں زکا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس شخص نے حال ہی میں برازیل کا سفر کیا تھا۔

جنوبی کوریا کی خبررساں ایجنسی یونہاپ کا کہنا ہے کہ متاثر شخص کو قرانطینہ میں منتقل کر دیا گیا ہے اور وہ سیئول سے 300 کلومیٹر جنوب میں واقع گونگوئی کے اسپتال میں زیر علاج ہے۔

زکا وائرس سے اب تک زیادہ تر لاطینی امریکہ کے ملکوں میں رہنے والے لوگ متاثر ہوئے ہیں جو کہ عام طور پر بے ضرور انفیکشن کا باعث بنتا ہے۔

تاہم اس کا تعلق برازیل میں چھوٹے سر کے 4,000 کے قریب پیدا ہونے والے بچوں کے کیسوں سے بھی جوڑا جارہا ہے۔ یہ ایک پیدائشی نقص ہے جس میں بچوں کے سر اور دماغ چھوٹے رہ جاتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او زکا وائرس کو صحت عامہ کے لیے ایک عالمی خطرہ قرار دے چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG