رسائی کے لنکس

خدشات کے باوجود امریکی تھیٹر 'دی انٹرویو' کی نمائش پر تیار


ٹیکساس کے شہر آسٹن میں’دِی الامو ڈرافٹ ہاؤس‘ کے دو تھیٹرز؛ اور جورجیا کے شہر ایٹلانٹا میں ’دِی پلازا‘ نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلم کی نمائش کے لیے تیار ہیں۔

امریکہ میں قائم ’سونی پکچرز‘ نے متنازع فلم کی نمائش کے بارے میں اپنے ارادے تبدیل کر دیے ہیں، جس ادارے کو ہیکنگ کا نشانہ بنایا گیا، اور جس کے متعلق امریکہ کا کہنا ہے کہ اس پر ہونے والے سائبر حملے میں شمالی کوریا ملوث تھا۔

سونی نے کہا ہے کہ ’دِی انٹرویو‘ نام کی مزاحیہ فلم 25 دسمبر سے کچھ تھیٹروں میں دکھائی جائے گی، جو شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن کے قتل کے پلاٹ پر بنائی گئی ہے۔

سونی نے پچھلے ہفتے اعلان کیا تھا کہ اس فلم کی تھیٹروں میں نمائش منسوخ کی گئی ہے، جس سے قبل ادارے کے کمپیوٹر نیٹ ورک پر نامعلوم چوروں نے حملہ کیا تھا، اور اگر فلم کی شڈول کے مطابق سنیما گھروں میں نمائش کی گئی تو اُسے مزید نقصان اٹھانا پڑے گا۔

ٹیکساس کے شہر آسٹن میں’دِی الامو ڈرافٹ ہاؤس‘ کے دو تھیٹرز؛ اور جورجیا کے شہر ایٹلانٹا میں ’دِی پلازا‘ نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلم کی نمائش کے لیے تیار ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر براک اوباما نے سونی کی طرف سے فلم کی نمائش کے فیصلے کو سراہا ہے۔

صدر نے یہ بات واضح کردی ہے کہ امریکہ آزادی اظہار اور فنونِ لطیفہ کے اظہار میں یقین رکھنے والا ملک ہے۔


سونی کے سربراہ اور سی اِی او، مائیکل لِنٹن نے منگل کے روز بتایا کہ کمپنی کو فخر ہے کہ آزادی اظہار کی راہ روکنے والوں کے ہتھکنڈوں کو ناکام بنانے کا عزم کیا ہے؛ اور اِس امید کا اظہار کیا کہ فلم کی نمائش کے سلسلے میں یہ پہلا قدم ہے۔

XS
SM
MD
LG