رسائی کے لنکس

سونی پکچرز اور مارول اسٹوڈیوز کے اختلافات ختم، نئی فلم کا اعلان


x
x

سونی پکچرز اور مارول اسٹوڈیوز کے درمیان نئی فلم شروع کیے جانے سے متعلق معاہدہ طے پا گیا ہے۔ نئی فلم کا نام 'اسپائیڈر مین فار فرام ہوم ' ہوگا جو اس سے قبل ریلیز ہونے والی فلم 'اسپائیڈر مین ہوم کمنگ' کا فالو اپ ہے۔

خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق اگرچہ دونوں اداروں کے درمیان حالیہ ہفتوں میں اختلافات سامنے آئے تھے جنہیں سن کر لگتا تھا کہ جیسے دونوں ادارے ایک ساتھ فلمیں بنانا بند کر دیں تاہم نئی فلم کے اعلان سے لگتا ہے کہ تلخیاں ختم ہوگئی ہیں۔

برطانوی اداکار ٹام ہالینڈ
برطانوی اداکار ٹام ہالینڈ

نئی فلم میں برطانوی اداکار ٹام ہالینڈ مرکزی کردارادا کریں گے جبکہ سونی پکچرز اور مارول اسٹوڈیوز کے اعلان کے مطابق فلم 'اسپائیڈر مین فار فروم ہوم' اگلے سال جولائی میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

حسب معمول فلم کے پروڈیوسر مارول اسٹوڈیوز کے صدر کیون فیجی ہوں گے۔

کیون نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ اسپائیڈر مین کا فلمی سفر جاری رہ سکے گا۔ ہم مزید کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

اسپائیڈر مین سیریز کے تحت بننے والی فلمیں دنیا بھر میں موجود ہر عمر اور ہر طبقے کے لوگوں کے لیے تفریح کا ایک بڑا ذریعہ ہیں۔

مارول سنیمیٹک یونیورس کی فلمیں مجموعی طور پر اب تک عالمی باکس آفس پر تقریبا 23 ارب ڈالر کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔

اسپائیڈرمین فلمی تاریخ کی سب سے زیادہ منافع بخش فرنچائز میں نمایاں حیثیت رکھتی ہے۔ اسپائیڈر مین ایک کامک کردار ہے جس پر کئی عشروں سے فلمیں بنتی آ رہی ہیں۔

XS
SM
MD
LG