رسائی کے لنکس

صومالی قزاقوں نے ویت نامی بحری جہاز یرغمال بنا لیا


صومالی قزاقوں نے ویت نامی بحری جہاز یرغمال بنا لیا
صومالی قزاقوں نے ویت نامی بحری جہاز یرغمال بنا لیا

یورپی یونین کی انسداد قزاقی فورس نے کہاہے کہ خیال ہے کہ صومالی قزاقوں نے ویت نام کا ایک مال بردار بحری جہاز یرغمال بنا لیا ہے۔

مال بردار جہاز ہوانگ سون سن پر قزاقوں نے بظاہر اومان کے ساحلی علاقے کے قریب قبضہ کیا۔ یورپی یونین کی بحریہ نے جمعرات کے روز بتایا کہ جہاز پر عملے کے24 ارکان بھی سوار تھے جو تمام ویت نامی تھے۔

یورپی فورس کا کہناہے کہ بحری جہاز، سمندری نگرانی کے ادارے کے پاس رجسٹرڈ نہیں تھا جو انہیں قزاقوں سے بچانے میں مدد فراہم کرتاہے۔

صومالی قزاق 25 دسمبر کے بعد سے اومان کے نزدیک کم ازکم چھ بحری جہاز اپنے قبضے میں لے چکے ہیں اور خیال کیا جاتا ہے کہ اس وقت ان کے قبضے میں 30 جہاز اور عملے کے 700 سے زیادہ ارکان یرغمال ہیں۔

بین الاقوامی بحریہ کی سمندری نگرانی قزاقوں کو اپنی کارروائیاں روکنے میں ناکام رہی ہے۔ خیال ہے کہ حالیہ برسوں میں تاوان کے طورپر لاکھوں ڈالر وصول کرچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG