رسائی کے لنکس

موگادیشو میں مشتبہ ڈرون گِرکر تباہ


موگادیشو میں مشتبہ ڈرون گِرکر تباہ
موگادیشو میں مشتبہ ڈرون گِرکر تباہ

کہ جمعے کو تباہ ہونے والا یہ ڈرون طیارہ لیبیائی سفارت خانے کے قریب ایک گھر پر گِرا۔ یہ مقام شہر کے جنوب مغربی علاقے میں ہودان ضلع میں واقع ہے

صومالیہ میں سکیورٹی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ جمعے کودارالحکومت موگادیشو میں ایک ڈرون طیارہ گِر کر تباہ ہوگیا ، تاہم تفصیل نہیں بتائی گئی کہ بغیرپائلٹ کے اِس طیارے کو کون چلارہا تھا۔

عہدے داروں نے ’وائس آف امریکہ‘ کی صومالی سروس کو بتایا کہ جمعے کو تباہ ہونے والا یہ ڈرون طیارہ لیبیائی سفارت خانے کے قریب ایک گھر پر گِرا۔ یہ مقام شہر کے جنوب مغربی علاقے میں ہودان ضلع میں واقع ہے۔

حکام نے، جنھوں نے شناخت نہ کیے جانےپراصرار کیا ہے، بتایا کہ افریقی یونین کے فوجی اور شناخت نہ ہونے والےایک گروپ کے افراد ملبہ اُٹھا کرلے گئے ہیں۔

خیال کیا جاتا ہے کہ صومالیہ میں امریکہ ڈرون استعمال کرتا ہے، جہاں حکومت نواز افواج القاعدہ سے وابستہ گروپ الشباب کے ارکان سے نبردآزما ہیں۔
امریکہ نے اِن رپورٹوں پر کوئی عام بیان جاری نہیں کیا کہ صومالیہ میں جائزہ لینے کے مشنز کی غرض سےوہی ڈرونز کااستعمال کر رہا ہے۔

عسکرت پسندوں کو نکال باہر کرنے اور قحط اور خشک سالی زدہ لوگوں کو غیر ملکی امداد فراہم کرنے کے لیے راستہ کھولنےکی غرض سے حالیہ دِنوں میں حکومت کی کارروائی کے نتیجے میں الشباب موگادیشو سے باہر نکل گئی ہے۔ تاہم، عہدے داروں نے کہا ہے کہ الشباب کے جنگجو ابھی تک شہر میں موجود ہیں۔

XS
SM
MD
LG