رسائی کے لنکس

صومالیہ: سرکاری فوج اور باغیوں میں لڑائی ، 13 افراد ہلاک


صومالیہ: سرکاری فوج اور باغیوں میں لڑائی ، 13 افراد ہلاک
صومالیہ: سرکاری فوج اور باغیوں میں لڑائی ، 13 افراد ہلاک

صومالیہ میں حکام نے کہاہے کہ دارالحکومت موگادیشو میں سرکاری فوجی دستوں اور شورش پسندوں کے درمیان لڑائی میں 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارٹر گولوں کے حملے سے زیادہ تر ہلاکتیں باکرا مارکیٹ اور صدارتی محل میں ہوئیں۔

جھڑپوں میں 21 افراد زخمی بھی ہوئے۔

سرکاری فوج جسے اقوام متحدہ کی حمایت حاصل ہے،اور الشباب شورش پسندوں کے درمیان کئی ہفتوں سے شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے

الشباب گروپ صومالی حکومت کا تختہ الٹ کر ایک سخت گیر اسلامی ریاست قائم کرنا چاہتی ہے۔

دارالحکومت موگادیشو کے ایک بڑے حصے سمیت صومالیہ کے زیاد ہ تر وسطی اور جنوبی علاقے الشباب کے قبضے میں ہیں۔

صومالیہ کی کمزور حکومت یوگنڈا اور برونائی سے تعلق رکھنے والے افریقی یونین کے امن کاروں کی مدد سے اپنا وجود برقرار رکھے ہوئے ہے۔

صومالیہ گذشتہ 20 برس سے کسی مؤثر حکومت سے محروم چلا آرہاہے۔

XS
SM
MD
LG